سونے کے داموں میں بھاری گراوٹ، جانیں آج کے دام

ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز نے بتایا کہ چاندی بھی 1847 روپے لڑھک کر 67073 روپے فی کلو گرام رہ گئی، جبکہ اس کا کاروبار گزشتہ کاروباری سیشن میں 68920 روپے فی کلوگرام پر بند ہوا تھا۔

Getty Images
Getty Images
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: سونے کے داموں میں بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے سونے کے داموں میں گراوٹ کا رجحان نظر آ رہا تھا، تاہم اب اچانک داموں میں بھاری گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بازاروں میں کمزوری کے رخ اور روپے کے ڈالر کے مقابلہ استحکام کے سبب دہلی میں منگل کے روز سونا کے دام 679 روپے کی گراوٹ کے ساتھ 44760 روپے فی 10 گرام رہے۔ گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران سونے کا کاروبار 45439 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔

ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز نے بتایا کہ چاندی بھی 1847 روپے لڑھک کر 67073 روپے فی کلو گرام رہ گئی، جبکہ اس کا کاروبار گزشتہ کاروباری سیشن میں 68920 روپے فی کلوگرام پر بند ہوا تھا۔ بین الاقوامی بازار میں کاروبار کے دوران سونا گراوٹ کے ساتھ 1719 ڈالر فی اونس اور چاندی کمزوری کے ساتھ 26.8 ڈالر فی اونس پر تھا۔


انڈیا بولین اینڈ جولرس ایسو سی ایشن لمیٹڈ یعنی آئی بی جے اے کے داموں پر نظر ڈالیں تو آج سونے کی قیمت اس طرح ہیں۔ (یہ قیمتیں ایک گرام پر بغیر جی ایس ٹی چارج کے بتائی گئی ہیں)

سونا 24 کیرٹ - 4551

سونا 22 کیرٹ - 4396

سونا 18 کیرٹ - 3641

سونا 14 کیرٹ - 3026

کمزور حاضر طلب کے سبب کاروباریوں نے اپنے سودوں میں کمی کر دی، جس سے وعدہ کاروبار میں منگل کے روز سونا 0.34 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 45155 روپے فی 10 گرام رہ گیا۔ ملٹی کموڈٹی ایکسچینج میں اپریل کے مہینے میں ڈلیوری والے سونا وعدہ کی اس قیمت میں 153 روپے کی گرواٹ واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی بازار نیویارک میں سونا 0.49 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 1714.50 ڈالر فی اونس پر موجود ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔