ایس بی آئی کے لیے خوشخبری، مجموعی منافع میں 69 فیصد کا اضافہ

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مالیاتی گوشواروں کے مطابق منافع میں یہ اضافہ اس سہ ماہی میں جوکھم بھرے قرضوں کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک کے سب سے بڑے کمرشیل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 8889.84 کروڑ روپے کا مجموعی منافع ہوا ہے، جو پچھلے مالی سال اسی مدت کے 5245.88 کروڑ روپے کے مقابلے 69 فیصد زیادہ ہے۔

بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مالیاتی گوشواروں کے مطابق منافع میں یہ اضافہ اس سہ ماہی میں جوکھم بھرے قرضوں کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں تنہا منافع 7627 کروڑ روپے رہا جو ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے 4574 کروڑ روپے کے مقابلے 66.73 فیصد زیادہ ہے۔


ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بینک کی سود کی آمدنی 73029.13 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 70043.05 کروڑ روپے تھی۔ بینک نے کہا کہ ستمبر 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے اس کے مجموعی غیر فعال اثاثے(این پی اے) 123941.77 کروڑ روپے رہے ہیں جبکہ ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 125862.99 کروڑ روپے تھے۔ زیر جائزہ مدت کے دوران بینک کا مجموعی این پی اے 5.28 فیصد سے کم ہو کر 4.90 فیصد پر آ گیا۔ اس دوران این پی اے بھی 1.59 فیصد سے کم ہو کر 1.52 فیصد ہو گیا۔

بینک نے کہا کہ اس سہ ماہی میں قرضوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے لیے 2699 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5619 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سے اس میں 51.96 فیصد کمی آئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔