سائنسداں ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار نبھائیں گے سیف علی خان

ہومی جہانگیر بھابھا ایک ایٹمی سائنسدان تھے جنھوں نے ہندوستان کے نیوکلیائی توانائی کے پروگرام کا تصور کیا تھا۔

سیف علی خان، تصویر یو این آئی
سیف علی خان، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان سلور اسکرین پر ہندوستان کے عظیم سائنسدانوں میں شامل ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں، ہومی جہانگیر بھابھا کی زندگی پر ایک فلم بنائی جا رہی ہے۔ ہومی جہانگیر بھابھا ایک ایٹمی سائنسدان تھے جنھوں نے ہندوستان کے نیوکلیائی توانائی کے پروگرام کا تصور کیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہومی جہانگیر بھابھا کا کردار سیف علی خان نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کا ٹائٹل ’اسیسی نیشن آف ہومی بھا بھا‘ دیا گیا ہے۔

ہومی جہانگیر بھابھا کا انتقال مبینہ طیارہ حادثے میں ہوا تھا، لیکن اس واقعے کی حقیقت کبھی سامنے نہیں آئی۔ ایسی توقع کی جا رہی ہے کہ فلم میں بھابھا کی زندگی سے متعلق بہت سارے پراسرار واقعات سامنے آسکیں گے۔ ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی یہ فلم بہت بڑے پیمانے پر بننے والی ہے۔ اگر سب کچھ منصوبہ کے مطابق رہا تو فلم 2022 کے اوائل میں فلور پر آجائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔