سلمان خان کا دشمن ’دھاکڑ رام بشنوئی‘ پہنچا سلاخوں کے پیچھے، ممبئی کی عدالت نے پولیس حراست میں بھیجا

ممبئی پولیس نے ملزم دھاکڑ رام کو گرفتار کرنے کے بعد اس کو عدالت میں پیش کیا، بعد ازاں ممبئی کورٹ نے ملزم کو 3 اپریل تک کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا۔

<div class="paragraphs"><p>ملزم دھاکڑ رام، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ملزم دھاکڑ رام، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ میں ’بھائی جان‘ کے نام سے مشہور سلمان خان آج کل اپنی فلموں کے علاوہ دھمکی آمیز ای میل اور کچھ غنڈوں کی دشمنی کے سبب بھی سرخیوں میں ہیں۔ ایک طرف سلمان کی دیرینہ فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ ریلیز کے لیے تیار ہے، اور دوسری طرف جان سے مارنے کی دھمکیوں والے ای میل نے سلمان کے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ تازہ ترین خبر یہ ہے کہ دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے ملزم دھاکڑ رام بشنوئی کو پولیس کی حراست میں بھیجنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

دراصل بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے پاس کچھ دنوں پہلے ہی جان سے مارنے کی دھمکی ملی تھی۔ ان کے پرسنل اسسٹنٹ کے پاس یہ دھمکی بھرا ای میل بھیجا گیا تھا۔ اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھتے ہوئے باندرہ پولیس اسٹیشن میں کیس بھی درج کرایا گیا تھا۔ اب پولیس کی تحقیقات کے بعد باندرہ پولیس کے سَب انسپکٹر نے دھاکڑ رام کو گرفتار کر لیا اور اس کے بعد اس سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی۔


ممبئی پولیس نے ملزم دھاکڑ رام کو گرفتار کرنے کے بعد اس کو عدالت میں پیش کیا۔ اب ممبئی کورٹ نے ملزم کو 3 اپریل تک کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم دھاکڑ راجستھان کا رہنے والا ہے۔ اس کیس کی جانکاری ملنے کے بعد راجستھان پولیس نے اسے فوراً اپنی حراست میں لے لیا تھا۔ جودھپور کے ایس ایچ او نے بتایا کہ باندرہ میں شکایت درج کرانے اور جانچ کے بعد یہ معلوم ہوا کہ ای میل جودھپور سے بھیجا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔