فلم ’پٹھان‘ کے ’او ٹی ٹی‘ پر ریلیز ہوتے ہی سرور ہوا کریش، ہٹائے گئے سین دیکھ کر جھوم اٹھے فینس

تھیٹر پر راج کرنے کے بعد فلم ’پٹھان‘ اب او ٹی ٹی پر بھی چھا گیا ہے، 54 دن بعد فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا ہے، پٹھان نے او ٹی ٹی پر بھی اپنا زبردست پاور دکھا دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فلم ’پٹھان‘، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فلم ’پٹھان‘، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر واپسی زوردار رہی۔ شاہ رخ چار سال بعد ’پٹھان‘ کے ساتھ اسکرین پر واپس لوٹے تھے۔ فلم ’پٹھان‘ نہ صرف 2023 کی اب تک کی سب سے بڑی فلم بنی بلکہ کمائی کے معاملے میں اس نے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس ایکشن اسپائی تھرلر فلم نے شاہ رخ خان کے اسٹارڈم میں چار چاند لگا دیئے۔

سنیما گھروں پر راج کرنے کے بعد فلم ’پٹھان‘ اب او ٹی ٹی پر بھی چھا گیا ہے۔ 54 دن بعد فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا ہے۔ پٹھان نے او ٹی ٹی پر بھی اپنا زبردست پاور دکھا دیا ہے۔ شاہ رخ کے شیدائی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ اسی درمیان خبر سامنے آ رہی ہے کہ فلم ’پٹھان‘ کے او ٹی ٹی پر ریلیز ہوتے ہی امیزون پرائم ویڈیو کا سرور کریش ہو گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو جب تھیٹر میں ریلیز کیا گیا تھا تو اس میں سنسر بورڈ کی طرف سے 10 کٹ لگائے گئے تھے، یعنی کچھ مناظر کو ہٹا دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ جو سین تھیٹر میں نہیں دکھائے گئے تھے وہ بھی او ٹی ٹی پر نظر آ رہے ہیں۔ یعنی تھیٹر میں دیکھنے والے ایک بار پھر او ٹی ٹی پر فلم ’پٹھان‘ دیکھنے کے لیے مجبور ہیں۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’’ہم جیت گئے، پٹھان پرائم پر آ ہی گئی۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ’’پٹھان کے او ٹی ٹی ریلیز میں کئی مناظر جوڑے گئے ہیں، جو کاٹے گئے تھے۔ اس میں ڈمپل کپاڑیا کا فائٹ سین، پٹھان کو روس کی جیل میں کیسے ٹارچر کیا گیا تھا، یہ سب بھی دکھایا گیا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، دیپکا پادوکون اور جان ابراہم اسٹارر فلم ’پٹھان‘ گزشتہ 54 دنوں سے تھیٹر میں لگی ہوئی ہے۔ اس فلم کا 54ویں دن یعنی منگل کے روز مجموعی کمائی تقریباً 45 لاکھ کی ہوئی ہے۔ ’پٹھان‘ نے ہندوستان میں اب تک 541 کروڑ روپے کا شاندار بزنس کیا۔ علاوہ ازیں فلم نے ورلڈ وائڈ 1000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر لیا ہے۔ فلم نے ہندوستان میں ’باہوبلی-2‘، ’دنگل‘ اور ’کے جی ایف 2‘ کا ریکارڈ توڑ دیا اور ہندوستان میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔