ثانیہ مرزا نے فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی، سعودی عرب سے شیئر کیں تصاویر

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

<div class="paragraphs"><p>ثانیہ مرزا سعودی عرب میں/ انسٹاگرام</p></div>

ثانیہ مرزا سعودی عرب میں/ انسٹاگرام

user

قومی آوازبیورو

الریاض: ہندوستان کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں عبایا پہنے اذہان مرزا کے ساتھ مدینہ منورہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل 2018 میں بھی ثانیہ مرزا نے اپنے شوہر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا ’الحمداللہ، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے۔‘ مدینہ منورہ میں ثانیہ نے جس ہوٹل میں قیام کیا اس کی جانب سے بھی ان کو بھرپور خوش آمدید کیا گیا ہے۔


ثانیہ مرزا کی پوسٹ اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات پیش کی گئی ہیں۔ دریں اثنا، متعدد صارفین نے شعیب ملک کی غیر موجودگی پر حیرانی کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے سوال کیا کہ شعیب ملک کہاں ہیں؟ کیا شعیب ملک آپ کے ساتھ نہیں آئے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی شعیب ملک شریک نہیں ہوئے تھے۔ گزشتہ سال ثانیہ اور شعیب ملک کی طلاق کے حوالے سے کئی افواہیں سامنے آئی تھیں۔ کئی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب اور ثانیہ نے شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ تاہم ان افواہوں کے درمیان یہ جوڑا ایک ساتھ ’مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */