رمضان المبارک: سعودی عرب اور امارات میں کل ہوگا پہلا روزہ

سعودی عرب کے رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللہ الخضیری نے کہا کہ مملکت میں بدھ کو 30 شعبان ہوگی، جبکہ رمضان المبارک کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

user

قومی آوازبیورو

ریاض: سعودی عرب اور امارات میں کل یعنی (بدھ) کو رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا پہلا روزہ جمعرات (23 مارچ 2023) کو ہوگا۔ سعودی عرب کے رکن رویت ہلال کمیٹی عبد اللہ الخضیری نے کہا کہ مملکت میں بدھ کو 30 شعبان ہوگی، جبکہ رمضان المبارک کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 10مقامات میں چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹیوں کا اجلاس ہوا تھا لیکن سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ سعودی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق سعودی ماہرین فلکیات نے بھی گزشتہ رات رمضان کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔


رپورٹ کے مطابق امریکہ اور کینیڈا میں آباد تمام مکتبہ فکر کے مسلمان بھی اتفاق رائے سے 23 مارچ کو پہلا روزہ رکھیں گے۔ پہلے سے طے شدہ اسلامی کیلنڈر پر عمل کرنے والی اسلامی تنظیموں کی جانب سے پہلے ہی 23 مارچ کو پہلے روزہ کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ امریکہ و کینیڈا کے وسیع و عریض اور کئی ٹائم زون کے حامل ان ممالک میں ایک ہی روز رمضان کا آغاز ہوتا ہے۔

اس سال رمضان کے آغاز سے قبل نیو یارک سٹی کے حکام نے بروکلین کی جامع مکی مسجد کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث پاکستان اور ازبکستان کے مسلمانوں کی اکثریتی آبادی والے کونی آئی لینڈ ایونیو کے اس علاقہ میں مسجد کے باہر لگے اسپیکرز پر یہ آذان سنی جا سکے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */