بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو دی گئی جان سے مارنے کی دھمکی، ملزم گجرات سے گرفتار

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو گزشتہ دنوں فون پر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی، اس معاملے میں پولیس نے ملزم کو گجرات کے سورت سے گرفتار کیا ہے

نتیش کمار / آئی اے این ایس
نتیش کمار / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو گجرات کے سورت سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اطلاع کے بعد بہار پولیس نے سورت کرائم برانچ سے مدد طلب کی تھی۔ کرائم برانچ نے لسکانہ سے نوجوان کو پکڑ کر بہار پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس دوران ملزم کو میڈیا کے سامنے نہیں لایا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی دینے والے ملزم کا نام انکت مشرا ہے جس کی عمر 28 سال بتائی جاتی ہے۔ اب تک کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ انکت مشرا نے 20 مارچ کو انٹرنیٹ کے ذریعے ایک میڈیا چینل سے رابطہ کیا تھا۔ ملزم نے فون پر وزیر اعلیٰ کو 36 گھنٹے میں بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔


موصولہ اطلاع کے مطابق بہار پولیس کی ٹیم ملزم انکت مشرا کو ساتھ لے کر سورت سے روانہ ہو گئی ہے۔ پولیس ملزم کو پٹنہ ضلع کے سکریٹریٹ تھانے میں لائے گی اور اس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو دھمکی دینے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اب ملزم سے اس کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔