منشیات معاملہ میں مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ گرفتار، شوہر لمباچیا سے پوچھ تاچھ جاری

آج صبح این سی بی دستہ نے ٹی وی ریلٹی شو کی مشہور اداکارہ بھارتی سنگھ اوران کے شوہر کی رہائش گاہوں پر چھاپہ مارا تھا جس کے دوران بڑی مقدار میں گانجہ برآمد کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

بھارتی سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
بھارتی سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: منشیات مخالف دستہ نارکوٹیک کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آج یہاں مزاحیہ اداکارہ بھارتی بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر ہرش لمباچیا کو فلمی صنعت میں منشیات کے استعمال کے معاملے میں حراست میں لے لیا اور ان سے اپنی تفتیش کا آغاز کیا۔ بعد ازاں بھارتی سنگھ نے منشیات استعمال کرنے کی بات کا اعتراف کیا جس کے پیش نظر این سی بی نے انھیں گرفتار کر لیا۔ بھارتی کے شوہر لمباچیا سے پوچھ تاچھ فی الحال جاری ہے۔

آج صبح این سی بی کے اعلی افسر سمیر وانکھیڑے کی سربراہی میں ایک دستے نے ٹی وی کے ریالیٹی شو کی مشہور اداکارہ بھارتی سنگھ اور اس کے شوہر کی علحیدہ علحیدہ رہائش گاہوں واقع لوکھنڈوالا کمپلیکس اور ورسووا پر چھاپہ مارا تھا جس کے دوران ایک بڑی مقدار میں گانجہ بھی برآمد کیے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔


چھاپہ مارنے کے بعد این سی بی دونوں کو الگ الگ گاڑیوں میں بیٹھا کر این سی بی کے صدر دفتر بیلاڑ پئر لائی جہاں ان سے فی الوقت تفشیش جاری ہے۔ این سی بی دفتر پہونچنے پر جب میڑیا کے نمائندوں نے بھارتی سنگھ سے سوالات پوچھے تو انہوں نے محض یہ کہا کہ انہیں تفشیش کہ لئے طلب کیا گیا ہے۔ ایجنسی کی موجودہ کارروائی بالی ووڈ اور منشیات مافیا کے گٹھ جوڑ کے بارے میں جاری تحقیقات کا ایک حصہ ہے جس کا این سی بی گزشتہ تین ماہ یا اس سے زیادہ عرصہ سے پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔

فلم ادکار سوشانت سنگھ موت کے معاملے کے بعد فلمی دنیا کی نامور ہستیوں کو نشانہ بنانے والی این سی بی نے ماہ ستمبر سے لے کر اب تک، بالی ووڈ اداکارہ ریا چکربورتی سمیت 20 سے زیادہ افراد کو اپنی حراست میں لیا تھا جس میں ریا کا بھائی شووک، فلم انڈسٹری سے وابستہ دیگر افراد، منشیات کے مالی اعانت کاروں، سپلائی کرنے والوں اور غیر ملکی افراد بھی شامل ہیں۔


ایجنسی نے اب تک اس معاملے میں بالی ووڑ کی جن ہستیوں سے تفشیش کی ہے ان میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان، ارجن رامپال، اور فلمساز فیروز نادیڈ والا شامل ہیں۔ ناڈیاڈ والا کی اہلیہ شبانہ کو این سی بی نے گرفتار بھی کیا تھا لیکن اس کی رہائش گاہ سے کچھ مقدار میں ‘تجارتی مقدار’ منشیات ملنے کے بعد اسے عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔