چنئی: مچونگ طوفان میں گھنٹوں پھنسے رہے عامر خان، بچاؤ ٹیم نے کیا ریسکیو

سوشل میڈیا پر جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں نظر آ رہا ہے کہ ایک بوٹ پر مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، تمل اداکار وشنو وشال، وشنو کی بیوی اور بیڈمنٹن کھلاڑی جوالا گٹا موجود ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>عامر خان و دیگر اشخاص کو ریسکیو کرتی ہوئی بچاؤ ٹیم، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/TheVishnuVishal">@TheVishnuVishal</a></p></div>

عامر خان و دیگر اشخاص کو ریسکیو کرتی ہوئی بچاؤ ٹیم، تصویر@TheVishnuVishal

user

قومی آوازبیورو

چنئی میں مچونگ طوفان نے زبردست تباہی مچا دی ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی ٹھپ ہو گئی ہے۔ یہاں تک کہ ریل خدمات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ چنئی ایئرپورٹ پر پانی بھرنے کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑ گیا اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اس بارش میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی پھنس گئے۔ جو خبریں سامنے آ رہی ہیں اس میں بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان کے علاوہ تمل اداکار وشنو وشال بھی سیلاب میں پھنس گئے۔ اس کی جانکاری خود وشنو نے دی۔ انھوں نے کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں عامر خان بھی نظر آ رہے ہیں۔

وشنو وشال نے جو پوسٹ کیا ہے اس میں وہ ایک بوٹ یعنی کشتی پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے پیچھے عامر خان، وشنو کی بیوی اور بیڈمنٹن کھلاڑی جوالا گٹا بھی ہیں۔ انھوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا ہے ’’شکریہ فائر محکمہ و بچاؤ محکمہ، جنھوں نے ہماری مدد کی۔ کراپکم میں بچاؤ مہم شرو ہو گیا ہے۔ 3 کشتیاں پہلے سے ہی کام کر رہی تھیں۔ ایسے موقع پر تمل ناڈو حکومت نے بہت اچھا کام کیا۔ ایڈمنسٹریشن کے سبھی لوگوں کا شکریہ، جو لگاتار کام کر رہے ہیں۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ وشنو وشال نے کچھ گھنٹے پہلے ہی گھر کی چھت سے کئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’پانی میرے گھر کے اندر آ رہا ہے اور کراپکم میں اس کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ میں نے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ بجلی نہیں، وائی فائی نہیں، فون سگنل نہیں، کچھ بھی نہیں۔ صرف چھت پر ایک پوائنٹ ہے جہاں مجھے سگنل ملا۔ مجھے امید ہے یہاں پر مجھے اور دیگر کو مدد ملے گی۔ میں چنئی میں لوگوں کے حالات سمجھ سکتا ہوں۔‘‘

جہاں تک عامر خان کے چنئی میں ہونے کا سوال ہے، تو ان کی ماں زینت حسین نے اکتوبر ماہ میں ہی چنئی منتقل ہونے کا فیصلہ لیا تھا۔ دراصل چنئی میں عامر کی ماں کا علاج چل رہا ہے۔ ایسے میں عامر اپنی ماں کے ساتھ ہی تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ بھی مچونگ طوفان کی وجہ سے ایک جگہ پھنس گئے۔ لیکن بچاؤ ٹیم نے ان کا ریسکیو کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔