بہار: اساتذہ خبردار! 6 سے کم کلاسز لینے والوں کی کٹے گی پورے دن کی تنخواہ

ٹیچرس جس دن 6 کلاسز نہیں لیں گے اس دن کی تنخواہ روک دی جائے گی، اگر ہیڈماسٹر اس سے متعلق رپورٹ نہیں دیتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی سفارش بی ای او کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>اسکول، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اسکول، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

بہار کے ارول ضلع کے سبھی 547 پرائمری اور مڈل اسکول میں اب اساتذہ کو روزانہ کم از کم 6 کلاسز لینی ہوں گی۔ اساتذہ جس دن 6 کلاسز نہیں لیں گے، ان کی رپورٹ ہیڈماسٹر کو اسی دن بی ای او کے ذریعہ سے ضلع ہیڈکوارٹر کو بھیجنی ہوگی۔ ایسے ٹیچرس پر کارروائی کی سفارش بھی ہیڈ ماسٹر کو اسی دن کرنی ہوگی۔ جس دن اساتذہ 6 کلاسز نہیں لیں گے اس دن کی تنخواہ روک دی جائے گی۔ اگر ہیڈماسٹر اس سے متعلق رپورٹ نہیں دیتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی سفارش بی ای او کریں گے۔

یہ ہدایت ریاستی ہیڈکوارٹر سے ملی ہے جس کے بعد ڈی پی او نیرج کمار کے ذریعہ سبھی بلاک ایجوکیشن افسر کو خط بھیج کر ان کے ذریعہ سے سبھی اسکول کو یہ جانکاری دی گئی ہے۔ بی ای او کو خط میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ انسپکٹنگ افسر سے رپورٹ لے کر مقررہ فارم میں رپورٹ دستیاب کرائیں۔ فارم میں دی گئی جانکاری کو متعلقہ پورٹل یا گوگل شیٹ پر شیئر کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔


محکمہ کے ذریعہ جاری کیے گئے فارم کے مطابق اساتذہ کی حاضری یا غیر حاضری کی جانکاری بی ای او کو دینی ہوگی۔ حکم میں بتایا گیا ہے کہ ’مشن دکش‘ کے تحت روزانہ کلاسز لیے جا رہے ہیں یا نہیں، اس کی اطلاع بھی دینی ہوگی۔ ’مشن دکش‘ کے تحت نشان زد بچوں کی تعداد اور مشن دکش کے تحت گزشتہ کام کے دن میں لیے گئے کلاسز کی تفصیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ درجہ 6 سے 8 تک کے بچے جو مشن دکش میں شامل ہو رہے ہیں، انھیں کتنے پیریڈ پڑھایا گیا، اس سے متعلق رپورٹ بھی مانگی گئی ہے۔ بال سنسد، سرپرست و اساتذہ کی میٹنگ، ایم ڈی ایم، بیت الخلاء و ٹائم ٹیبل سے متعلق رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ مختلف اسکولوں کے سلسلے میں تجربہ گاہ، بیت الخلاء و دیگر سہولیات کی بھی اَپڈیٹ جانکاری دینی ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔