اداکارہ نرگس فاخری آج 42 برس کی ہوگئیں

نرگس نے فلم ’اسپائی‘ کے ذریعہ ہالی ووڈ میں ڈیبو کیا۔ ان کے کیرئیر کی دیگر فلموں میں اظہر، ہاوس فل۔ 3، اماوس اور بینجو جیسی فلمیں شامل ہیں۔

نرگس فاخری، تصویر آئی اے این ایس
نرگس فاخری، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فاخری آج 42 برس کی ہوگئیں۔ نرگس کی پیدائش 20 اکتوبر 1979 کو کوئنس (نیویارک) میں ہوئی تھی۔ نرگس کی والدہ میری چیک کرشچیئن تھیں جبکہ والد محمد فاخری پاکستانی تھے۔ نرگس جب صرف سات برس کی تھیں تو ان کے والد نے ان کی ماں کو طلاق دے دی تھی۔

امریکہ نیکسٹ ٹاپ ماڈل کا حصہ رہ چکی نرگس نے بالی ووڈ میں اپنے کیریر کا آغاز 2011 میں ریلیز ہوئی امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ فلم میں ان کی اور رنبیر کپور کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔ سال 2013 میں نرگس فاخری کی دوسری فلم مدراس کیفے ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں ان کا سنجیدہ کردار ناظرین کو بہت پسند آیا۔ اس کے بعد نرگس ’میں تیرا ہیرو‘ ، ’پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو‘ اور ’کک‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔


نرگس نے فلم ’اسپائی‘ کے ذریعہ ہالی ووڈ میں ڈیبو کیا۔ ان کے کیرئیر کی دیگر فلموں میں اظہر، ہاوس فل۔ 3، اماوس اور بینجو جیسی فلمیں شامل ہیں۔ نرگس سوشل میڈیا سائٹ پر کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فوٹو پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے تقریباً ایک ملین فالواوور ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */