رواں سال خطبہ حج الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ پیش کریں گے؟

ڈاکٹر الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ مسجد حرام میں امام اور خطیب ہیں اور کبار علما کونسل کے رکن ہیں۔ انہیں اس بار میدان عرفات میں خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

تصویر بشکریہ urdu.alarabiya.net
تصویر بشکریہ urdu.alarabiya.net
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب :حرمین شریفین کی انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی منظوری سے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ڈاکٹر الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ مسجد حرام میں امام اور خطیب ہیں اور کبار علما کونسل کے رکن ہیں۔ انہیں اس بار میدان عرفات میں خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خیال رہے کہ خطبہ حج اہل اسلام کے دلوں پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔


الشیخ بلیلہ کو 18 اکتوبر2020ء کو سعودی عرب کی کبار علما کونسل کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 1395ھ کو مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر بلیلہ ام القریٰ یونیورسٹی میں الشریعہ کالج میں فقیہ اور اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی سے فقہ میں پی ایچ ڈی کیا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد مسجد حرام امامت اور خطابت کے فرائض انجام دینا شروع کیے۔ وہ اس کے ساتھ ساتھ طائف یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرکے طور پر بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ۔ حامد القرشی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔