پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اب سے تھوڑی دیر میں، کورونا اور مہنگائی پر گھیرے گا حزب اختلاف

مانسون اجلاس کے دوران حکومت اور حزب اختلاف کی ایک دوسرے کو کئی مدوں پر گھیرنے کی کوشش رہے گی جس میں بڑھتی مہنگائی اور کورونا وبا بڑے مدے رہیں گے۔

پارلیمنٹ کی فائل تصویر یو این آئی
پارلیمنٹ کی فائل تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

آج سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہو نے جا رہا ہے جس میں حزب اختلاف اور حکومت کے بیچ زبر دست ہنگامہ نظر آ سکتا ہے۔یہ اجلاس 13 اگست تک چلے گا اور اس اجلاس کے دوران حکومت کئی بل لائے گی لیکن کہا جا رہا ہے کہ حزب اختلاف کورونا وبا کے دوران ہوئی بد انتظامی اور مہنگائی پر زبردست ہنگامہ کرے گا۔

مانسون اجلاس میں جہاں حزب اختلاف حکومت سے کئی سوال پوچھے گا وہیں حکومت اس اجلاس میں کئی بل منظور کرائے گی۔ اس اجلاس میں 17 بل پارلیمنٹ میں پیش کئے جائیں گے جن میں سے تین ایسےبل بھی ہیں جن پر حال ہی آر ڈیننس لائے گئے تھے اور ضابطوں کے مطابق اجلاس شروع ہونے کے بعد آرڈیننس کی جگہ پر کو یا تو 42 دنوں میں یا 6 ہفتوں میں بل لانا اور اس کو منظور کرانا ضروری ہے نہیں تو قانونی طور پر یہ لاگونہیں رہ سکتا۔


حزب اختلاف کئی مدوں پر حکومت کو گھیرے گا جس میں سب سے زیادہ نمایا کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران ہوئی بد انتظامی کا مدارہے گا۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مستقل اضافہ تو ایک بڑا مدا ہے ہی لیکن اس اضافہ کی وجہ سےدیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہوئے اضافہ کو بھی زور شور سےاٹھایا جائے گا۔ حزب اختلاف چین اور ملک کی خارجہ پالیسی پر بھی سوال اٹھائے گا۔ اتر پردیش میں بڑھتی لا قانونیت کامداٹھایا جائے گا جس میں بلاک پرمکھ اور ضلع پنچایت کےانتخابات میں ہوئےمبینہ تشدداور دھاندلی کےمدے کو بھی حزب اختلاف اٹھائےگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔