سعودی عرب: کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر مختص

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی اور صحت کا تحفظ ضروری ہے، اس کے لیے قربانی، تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ آنے والی انسانی نسلوں کی ترقی، خوشحالی اور بقا کے لیے صحت مند معاشرہ کا ہونا ضروری

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کے بعد ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ مملکت کی طرف سے کرونا وبا سے بچاؤ کی خاطر ویکسسین کی تیاری کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر مختص کرے گا، جبکہ عالمی سطح پر اس وبا پر قابو پانے اور اس کی روک تھام کے پانچ سو ملین ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔

سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی صحت کا تحفظ حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس حوالے سے مملکت عالمی برادری کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی اور صحت کا تحفظ ضروری ہے اور اس کے لیے قربانی، تعاون اور مدد کی ضرورت ہے۔ آنے والی انسانی نسلوں کی ترقی، خوش حالی اور بقا کے لیے صحت مند معاشروں کا ہونا ضروری ہے۔


خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم مختص کی تھی۔ برطانیہ کی میزبانی میں ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں جمعرات کے روز کرونا وبا کی روک تھام اور اس کی ویکسین کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔

(بشکریہ: العربیہ داٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */