سعودی عرب: عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین افسران تعینات

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے تجرمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے بتایا کی ویژن 2030 کے اہداف کے تحت پراسیکیوشن کے شعبے میں پچاس سے زاید خواتین کوتعینات کیا گیا ہے۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آوازبیورو

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ہدایت پر عدلیہ کے شعبے میں 53 خواتین انویسٹی گیشن افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ خواتین افسران کو جوڈیشر کے متعدد کیسز کی تحقیقات پر مامور کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ خواتین کی عدلیہ کے شعبے میں تعیناتی کا مقصد مملکت کےعظیم الشان اصلاحاتی پروگرام ویژن 2030 کے اہداف کا حصہ اور خواتین کو زیادہ با اختیار بنانے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے تجرمان ڈاکٹر ماجد الدسیمانی نے بتایا کی ویژن 2030 کے اہداف کے تحت پراسیکیوشن کے شعبے میں پچاس سے زاید خواتین کوتعینات کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پراسیکیوشن شعبے کے زیرانتظام 156 مرد وخواتین ملازمین کی پیشہ وارانہ تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جلد ہی انہیں ان کی اہم ذمہ داریوں پرتعینات کیا جائے گا۔

بشکریہ: العربیہ ڈاٹ نیٹ، ابراہیم الحسین

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 05 Jun 2020, 10:40 AM
/* */