اسرائیل: ایک ماہ بعد کورونا کے سب سے زیادہ معاملے

اسرائیل میں اب تک کورونا انفیکشن کے 17495 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس مدت کے دوران، کورونا کے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 291 ہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تل ابیب: اسرائیل دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے عالمی وبائی وبا کورونا وائرس کو کافی حد تک قابو میں کر لیا ہے، لیکن اس ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل یکم مئی کو ایک ماہ قبل کورونا انفیکشن کے 155 کیسزرپورٹ ہوئے تھے۔ جمعرات کو اسرائیلی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ اسرائیل میں اب تک کورونا انفیکشن کے 17495 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس مدت کے دوران، کورونا کے کسی بھی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 291 ہی ہے۔

اس وقت ملک میں 2191 فعال کورونا مریض ہیں اور 104 اسپتال میں داخل ہیں، جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل میں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن سے صحتیاب ہونے والے 30 افراد کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ اب تک ملک میں 15013 افراد کووڈ- 19 سے مکمل طور پر شفایاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔

اس سے قبل، اسرائیل کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ منصوبے کے مطابق ملک میں ٹرین سروس 8 جون سے بحال ہو جائیں گی اور مسافروں کو ماسک پہننے کے علاوہ دوسری ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہوگا۔ ریلوے اسٹیشن پر تمام مسافروں کے درجہ حرارت کی جانچ کے ساتھ ساتھ اسٹیشنوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے گی۔