اسرائیل کے حملے شروع اور وہ اپنے حملوں میں مزید شدت لائے گا

جنوبی، شمالی اور وسطی غزہ پر بھی مسلسل گولہ باری جاری ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل چکی ہے اور اسرائیل ین حملوں میں مزید شدت لائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

غزہ کی پٹی پر جاری شدید بمباری اور تباہ کن کارروائیوں کے دوران اسرائیلی فوج نے جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ سٹی کو جنگی علاقہ قرار دیا گیا ہے اور یہ کسی بھی ممکنہ جنگ بندی کے دائرے سے باہر ہوگا۔ فوجی بیان میں کہا گیا کہ سیاسی قیادت کی ہدایات اور موجودہ صورتحال کے تجزیے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ غزہ شہر میں کسی قسم کی مقامی یا عارضی جنگ بندی نافذ نہیں کی جائے گی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شہر پر ابتدائی کارروائی اور حملوں کے ابتدائی مراحل شروع ہو چکے ہیں اور افواج اس کے مضافات میں بھی سرگرم ہیں۔ فوج نے واضح کیا کہ کارروائیوں میں مزید شدت لائی جائے گی اور کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔


گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کو گھیرے میں لے کر درجنوں مکانات اور عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ جنوبی، شمالی اور وسطی غزہ پر بھی مسلسل گولہ باری جاری ہے، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق تقریباً دو سال سے جاری اس جنگ میں غزہ کی بیشتر آبادی کم از کم ایک بار اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکی ہے اور وہ بار بار ہجرت پر مجبور ہے۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے تقریباً دو ہفتے قبل پورے شہر پر قبضے کے لیے ایک منصوبے کی منظوری دی تھی، تاہم یہ فیصلہ اندرونی اختلافات اور فوجی رہنماؤں کے ساتھ کشمکش کے درمیان کیا گیا۔ بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس منصوبے پر سخت تنقید سامنے آئی ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام انسانی المیے کو مزید سنگین بنا دے گا اور غزہ کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کرے گا۔ (انپٹ بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔