ویڈیوز

ویڈیو... کورونا وائرس کے ٹیکے کام کریں گے یا نہیں، کوئی گارنٹی نہیں: ڈبلیو ایچ او

کورونا کا قہر دنیا بھر میں جاری ہے۔ اس درمیان ڈبلیو ایچ او سربراہ ٹیڈروس نے حیرت انگیز بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وبا سے بچاؤ کے لیے تیار کیے جا رہے ٹیکے بن بھی جائیں تو بھی ان کی کوئی گارنٹی نہیں۔

کورونا ویکسین۔ تصویر یو این آئی
کورونا ویکسین۔ تصویر یو این آئی 

کورونا وائرس کا قہر پوری دنیا میں جاری ہے اور سبھی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ کوئی کارآمد ٹیکہ سامنے آئے۔ اس درمیان عالمی صحت ادارہ (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ادہانوم نے حیران کرنے والا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وبا سے بچاؤ کے لیے تیار کیے جا رہے ٹیکے بن بھی جائیں تو ان کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ گویا کہ یہ ٹیکے کام کریں گے یا نہیں، اس سلسلے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

Published: undefined

ڈبلیو ایچ او سربراہ نے کہا کہ عالمی صحت ادارہ کے پاس اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ کورونا وائرس وبا کے لیے تیار کیے جا رہے ٹیکوں میں سے کوئی کام کرے گا یا نہیں۔ غور طلب ہے کہ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور سبھی ٹیکہ بازار میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس درمیان مرکزی وزارت صحت کے ذریعہ جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 83 ہزار 347 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 1085 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined