ٹینس

فیڈرر نے ریکارڈ 10 ویں بار جیتا ہال اوپن ٹورنامنٹ

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کی تیاری ٹورنامنٹ کہے جانے والے ہال اوپن میں فیڈرر کا زبردست ریکارڈ ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں 10 بار سنگلز اور ایک بار ڈبلز خطاب جیت چکے ہیں۔

راجر فیڈرر
راجر فیڈرر 

ہال: 20 بار کے گرینڈ سلیم چمپئن سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کو اتوار کو مسلسل سیٹوں میں 7-6، 6-1 سے شکست دے کر ریکارڈ 10 ویں بار ہال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا۔ فیڈرر نے فائنل مقابلہ ایک گھنٹے 23 منٹ میں جیتا۔ سوئس ماسٹر نے پہلے سیٹ میں جدوجہد کی لیکن اس سیٹ کا ٹائی بریک 7-2 سے جیتنے کے بعد فیڈرر نے دوسرا سیٹ باتوں ہی باتوں میں 6-1 سے نمٹا دیا۔

Published: undefined

سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن کی تیاری ٹورنامنٹ کہے جانے والے ہال اوپن میں فیڈرر کا زبردست ریکارڈ ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں 10 بار سنگلز اور ایک بار ڈبلز خطاب جیت چکے ہیں۔ دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی فیڈرر کے کیریئر میں یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے کسی ٹورنامنٹ کو 10 بار جیت لیا ہے۔ اے ٹی پی ٹور میں فیڈرر کا یہ 102 واں ٹائٹل ہے اور اب ان کے سامنے امریکہ کے جمی كونرس کا 109 اے ٹی پی خطاب کا ریکارڈ ہے۔

Published: undefined

فیڈرر کے کیریئر میں یہ 16 ویں بار ہے جب انہوں نے ایک سیزن میں کم از کم تین اے ٹی پی ٹور خطاب جیتے ہیں۔ اس جیت سے ہال میں فیڈرر کا ریکارڈ ابھی 68-7 پہنچ چکا ہے۔ فیڈرر کا گوفن کے خلاف 8-1 کا کریئر ریکارڈ ہو گیا ہے۔ انہوں نے تین سال پہلے یہاں گوفن کو مسلسل سیٹوں میں شکست دی تھی۔ فیڈرر کی گوفن پر آٹھ فتوحات میں گوفن صرف ایک سیٹ ہی جیت پائے ہیں۔

Published: undefined

سوئس ماسٹر کا ہال میں یہ 13 واں فائنل تھا۔ انہوں نے ہفتہ کو فرانس کے پیئر ہیوز ہربرٹ کو صرف 62 منٹ میں سیمی فائنل میں 6-3، 6-3 سے شکست دی تھی جبکہ ڈیوڈ گوفن نے ایک دیگر سیمی فائنل میں اٹلی کے ماتيو بیریٹنی کو 7-6، 6-3 سے شکست دی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ