دہلی کے اتم نگر میں بھیانک آتشزدگی، 400 جھگیاں جل کر راکھ، جانچ شروع

آگ اتنی شدید تھی کہ کئی خاندانوں کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم راحت کی بات یہ یہ رہی ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتا لگایا جا رہا ہے

<div class="paragraphs"><p>مٹیالا میں آگ کا منظر ( تصویر: آئی اے این ایس)</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

 مغربی دہلی میں اتم نگر کے مٹیالا علاقے میں بدھ کو دیر رات بھیانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے کی تقریباً 400 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہوگئیں۔ آگ کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے جس سے پورے علاقے میں کئی گھنٹوں تک افراتفری کا عالم رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی رات تقریباً 11 بجے مٹیالہ کی مچھلی منڈی کے قریب جھونپڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ شعلے اور دھواں دور تک دکھائی دے رہا تھا جس سے آسمان سرخ ہو گیا تھا۔ آس پاس کے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر بھاگے۔

عینی شاہدین کے مطابق ابتدائی طور پر چند جھونپڑیوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا تاہم کچھ ہی دیر میں آگ تیزی سے پھیلنے لگی۔ جھونپڑیاں ایک دوسرے کے بالکل قریب واقع ہونے کی وجہ سے آگ نے تیزی سے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے فوری طور پر جھگیوں سے باہر بھاگنے لگے۔ کئی لوگ اپنا ضروری سامان بھی نہیں نکال پائے اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا۔


فائر کنٹرول روم کو رات 11 بج کر 54 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئیں۔ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تقریباً 25 فائر انجنوں کو تعینات کیا گیا تھا۔ گھنٹوں کی محنت کے بعد آخر کار فائر فائٹرز نے تقریباً 3:25 بجے رات کو آگ پر قابو پالیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بھیانک آگ میں تقریباً 400 جھگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ آگ اتنی شدید تھی کہ کئی خاندانوں کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تاہم راحت کی بات یہ یہ رہی ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتا لگایا جارہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔