کھیل

ہاکی: ہندوستان کی اولمپک چیمپئن ارجنٹینا پر 3-0 سے اثر انگیز جیت

ہندوستانی ہاکی ٹیم یہاں اب 13 اور 14 اپریل کو ارجنٹینا کے خلاف دو مزید مشق میچ کھیلے گی اور اس کے بعد آٹھ اور نو مئی کو لندن میں برطانیہ کے خلاف پھر سے ایف آئی ایچ پری لیگ کے مقابلے کھیلے گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بیونس آئرس: ہرمنپریت سنگھ، للت اپادھیائے اور مندیپ سنگھ کے شاندار گولوں کی بدولت ہندوستانی ہاکی ٹیم نے یہاں ایف آئی ایچ پری لیگ کے پیر کو دوسرے مقابلے میں اولمپک چیمپئن ارجنٹینا کو 3-0 سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔ ہندوستان نے پہلے میچ میں ارجنٹینا کو شوٹ آوٹ میں 4-3 سے شکست دی تھی اور پہلی جیت میں بونس پوائنٹ بھی حاصل کیا تھا۔ ہندوستان اب اس جیت کے بعد ایف آئی ایچ پری لیگ کی ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم یہاں اب 13 اور 14 اپریل کو ارجنٹینا کے خلاف دو مزید مشق میچ کھیلے گی اور اس کے بعد آٹھ اور نو مئی کو لندن میں برطانیہ کے خلاف پھر سے ایف آئی ایچ پری لیگ کے مقابلے کھیلے گی۔ ہندوستان نے پہلے مشق میچ میں ارجنٹینا کو 4-3 سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا مشق میچ 4-4 سے برابری پر تھا۔

Published: undefined

ارجنٹینا نے ہندوستانی ڈیفنس پر حملہ کرتے ہوئے پہلے کوارٹر کی شاندار شروعات کی، لیکن اس دوران اپنا پچاسواں بین الاقوامی میچ کھیل رہے گول کیپر کرشن بہادر پاٹھک نے تین شاندار بچاو سے میزبان ٹیم کو کوئی سبقت لینے سے روک دیا۔ بہادر نے خاص طور پر ارجنٹینا کے فارورڈ میکیو کیسیلا اور مارٹن فریریو کے نزدیک سے گول کی کوششوں کو روکا۔ ہندوستان نے آہستہ آہستہ میچ میں اپنے پاوں جمانے شروع کیے جب راجکمار پال نے ارجنٹینا کے تجربہ کار گول کیپر جوان مینول ووالڈی کو آزمایا۔ اس درمیان ہرمنپریت نے گیارہویں منٹ میں ایک پنالٹی کارنر پر گول کرکے ہندوستان کو 1-0 کی سبقت دلائی۔ گزشتہ دو دنوں میں ہرمنپریت کا یہ تیسرا گول تھا۔

Published: undefined

دوسرے کوارٹر میں ہندوستانی ڈیفنس تھوڑا پریشان نظر آیا، جب ارجنٹینا کے جوابی حملوں نے اسے پیچھے دھکیلنا شروع کیا۔ اس دوران بیشتر وقت گیند ارجنٹینا کے پاس رہی اور اس نے ہندوستان کے 19 بار کے مقابلے 21 سے بھی زیادہ بار سرکل کو بھیدا اور کچھ مثبت مواقع بنائے، لیکن ہندوستان نے پہلے ہاف کے ختم ہونے کے پانچ منٹ پہلے ایک شاندار گول کے ساتھ اپنی سبقت دوگنی کرلی۔ ارجٹینا کے گول ووالڈی نے گرجنت سنگھ کے شاٹ کو تو رو ک لیا لیکن ارجنٹینا کے ڈیفنس سرکل کے اندر سوچ سمجھ کے ساتھ کھیل رہے للت کو 25ویں منٹ میں گول سے نہیں روک سکے، جس سے ہندوستان کو 2-0 کی سبقت مل گئی۔

Published: undefined

تیسرے کوارٹر میں ہندوستان نے اور تیزی اور مستعد ی کے ساتھ دباو بنایا اور ارجنٹینا کو غلطیاں کرنے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم مسلسل ارجنٹینا کے ڈیفنس پر حاوی رہی۔ فل ٹائم ہونے سے دو منٹ پہلے ہندوستان نے تیسرا گول کرکے 3-0 کی سبقت لے لی۔ اپنا توازن کھونے کے باوجود مندیپ نے میچ کے 58ویں منٹ میں گیند کو نیٹ میں ڈال کر ہندوستان کو یہ سبقت دلائی، حالانکہ اس کے بعد ان کی جگہ شمشیر سنگھ میدان پر اترے۔ پورے مقابلے میں جہاں ہندوستانی گول کیپر پاٹھک نے بھی ایک بھی گول نہیں ہونے دیا، وہیں راجکمار، شمشیر اور ہاردک سنگھ نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined