آئی پی ایل 2021: دھونی کا وکٹ لینے کا میرا خواب آخرکار پورا ہوا، اویش خان

اویش نے میچ کے بعد کہا کہ 3 سال پہلے مجھے مہندر سنگھ دھونی کا وکٹ لینے کا موقع ملا تھا، لیکن کسی نے ان کا کیچ چھوڑ دیا تھا، لیکن آج ان کا وکٹ لینے کا میرا خواب پورا ہوگیا ہے، اس لئے میں بہت خوش ہوں۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر
user

یو این آئی

ممبئی: چنئی سپرکنگس کے خلاف یہاں آئی پی ایل 2021 کے دوسرے مقابلے میں شاندار گیند بازی کرنے والے دہلی کیپٹلس کے نوجوان گیند باز اویس خان (2/23) نے کہا کہ مہندر سنگھ دھونی کا وکٹ لینے کا ان کا خواب آخرکار پورا ہوگیا ہے۔

اویش نے میچ کے بعد کہا کہ "تین سال پہلے مجھے مہندر سنگھ دھونی کا وکٹ لینے کا موقع ملا تھا، لیکن کسی نے ان کا کیچ چھوڑ دیا تھا، لیکن آج ان کا وکٹ لینے کا میرا خواب پورا ہوگیا ہے، اس لئے میں بہت خوش ہوں۔ دھونی نے گزشتہ کچھ وقت سے چیلنجنگ میچ نہیں کھیلے ہیں، اس لئے ہم نے ان پر دباؤ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس دباؤ کی وجہ سے میں ان کا وکٹ حاصل کرسکا۔‘‘


تیز گیند باز نے مزید کہا کہ ہمیں ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ جیتنے کے بعد اس سلسلے کو بنائے رکھنا ہوگا۔ میں اپنے پہلے میچ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ٹیم کی جیت کے بعد یہ خوشی اور بڑھ گئی۔ میں نے مہندر سنگھ دھونی اور فاف ڈو پلیسیس کے اہم وکٹ حاصل کرکے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں رکھا۔

اویش نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے مجھے جس طرح کا رول دیا اس سے میں خوش ہوں۔ پہلا میچ جیتنے کے بعد سبھی کا حوصلہ بڑھا ہے اور اب ہمیں اسے برقرار رکھنا ہوگا۔ ڈوپلیسیس ایک اچھے بلے باز ہیں اور اگر وہ کریز پر رہتے تو ہمارے لئے مشکلیں کھڑی کرسکتے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔