ویڈیو گریب
گنی کے دوسرے سب سے بڑے شہر این زیریکور میں ایک فٹ بال میچ کے دوران ناظرین کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا۔ اس تصادم میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ کی جانکاری اسپتالی مختلف ذرائع سے سامنے آئی ہے۔ ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال میں جہاں تک نظر جاتی ہے، لاشوں کی قطاریں پڑی ہوئی ہیں۔ کچھ لوگ گیلری میں فرش پر پڑے ہوئے ہیں اور مردہ گھر بھی بھرا ہوا ہے۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی جانکاری دی کہ تقریباً 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کی وجہ سے مقامی اسپتال اور مردہ گھر لاشوں کے ڈھیر سے بھر گیا ہے۔ کچھ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں درجنوں کی تعداد میں ہیں۔ حالانکہ ابھی تک حتمی تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔
Published: undefined
یہ حادثہ اتوار کا بتایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیوز میں میدان کے باہر سڑک پر افرا تفری کا ماحول اور زمین پر بڑی تعداد میں گرے ہوئے لوگ دکھائی دے رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے اس تعلق سے خبر شائع کی ہے، لیکن اس نے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ناظرین کے حوالے سے یہ ضرور بتایا جا رہا ہے کہ ناراض مظاہرین نے این جیریکور پولیس اسٹیشن میں بھی توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔
Published: undefined
ایک عینی شاہد نے اے ایف کو بتایا کہ یہ سب ریفری کے متنازعہ فیصلے سے شروع ہوا۔ پھر ناظرین نے میدان پر حملہ کر دیا۔ مقامی میڈیا نے کہا کہ یہ میچ گنی کے جونٹا لیڈر مامادی ڈومبویا کے اعزاز میں منعقد ایک ٹورنامنٹ کا حصہ تھا، جنھوں نے 2021 میں تختہ پلٹ کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا اور خود کو صدر بنا لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined