کھیل

مکے بازی عالمی کپ: فائنل میں نکہت، میناکشی، پریتی، اروندھتی اور نوپور نے ہندوستان کا نام کیا روشن، طلائی تمغہ کیا حاصل

گریٹر نوئیڈا کے وجئے سنگھ پتھک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جا رہے مکہ بازی عالمی کپ 2025 کے فائنل مقابلوں میں ہندوستان کی بیٹیوں نے ترنگا لہرایا ہے۔ نکہت زرین نے جوان یی گوؤ کو شکست دی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘،&nbsp;<a href="https://x.com/BFI_official">@BFI_official</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘، @BFI_official

 

ورلڈ باکسنگ کپ (مکہ بازی عالمی کپ) کے فائنل مقابلے میں آج ہندوستان کی بیٹیوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔ نکہت زرین، میناکشی ہڈا اور پریتی پوار سمیت 5 خاتون مکے بازوں نے طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ نکہت زرین (51 کلوگرام) نے چینی تائپے کی مکے باز جوان یی گوؤ کو شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ نکہت کے علاوہ میناکشی ہڈا (48 کلوگرام)، پریتی پوار (54 کلوگرام)، اروندھتی (70 کلوگرام) اور نوپور شیوورَن (80+ کلوگرام) نے بھی اپنے اپنے زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔

Published: undefined

گریٹر نوئیڈا کے وجئے سنگھ پتھک اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جا رہے مکہ بازی عالمی کپ 2025 کے فائنل مقابلوں میں ہندوستان کی بیٹیوں نے آج جو کارنامہ انجام دیا، وہ سنہری الفاظ میں لکھے جانے کے قابل ہے۔ میناکشی ہڈا نے سب سے پہلے ازبکستان کی فوجیلووا فارزونا کو 0-5 سے شکست دے کر 48 کلوگرام زمرہ میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس فتح کے بعد انھوں نے کہا کہ ’’میں بہت خوش ہوں۔ میں اپنے ڈسٹرکٹ کوچ وجئے ہڈا کا شکریہ ادا کروں گی، جنھوں نے مجھے سپورٹ کیا۔‘‘

Published: undefined

دوسرا طلائی تمغہ پریتی پوار نے 54 کلوگرام زمرہ میں حاصل کیا۔ انھوں نے اٹلی کی سیرین چارابی کو 0-5 سے شکست دے کر ہندوستان کی جھولی میں طلائی تمغہ ڈالا۔ اروندھتی چودھری نے 70 کلوگرام وزن والے زمرہ میں ازبکستان کی جوکیرووا عزیزہ کو 0-5 سے شکست دے کر ہندوستان کو تیسرا طلائی تمغہ دلایا۔ اس کے بعد نوپور نے 80+ کلوگرام زمرہ میں ازبکستان کی سوٹمبویوا اولٹینوئے کو 0-5 سے شکست دے کر دن کا چوتھا طلائی تمغہ ہندوستانی جھولی میں ڈالا۔ اس کے بعد مشہور ہندوستانی مکہ باز نکہت زرین نے چینی تائپے کی مکہ باز جوان یی گوؤ کو 0-5 سے شکست فاش دی۔ یہ ہندوستان کا پانچواں طلائی تمغہ رہا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined