تصویر سوشل میڈیا
تصویر: ایشین کرکٹ کونسل
کھیلوں کے شائقین کے لیے آج، یعنی اتوار (14 ستمبر) کا دن کسی تہوار سے کم نہیں ہوگا۔ کرکٹ اور ہاکی کی ہندوستانی ٹیمیں 2 مختلف حریفوں کے مدمقابل ہوں گی۔ ایک طرف دبئی میں ٹیم انڈیا ایشیا کپ کرکٹ کے مقابلے میں پاکستان کے خلاف لڑ رہی ہوگی۔ دوسری جانب ہانگجو کی سرزمین پر خواتین ہاکی ایشیا کپ کا خطابی مقابلہ میزبان چین سے ہو رہا ہوگا۔ اگرچہ کرکٹ اور ہاکی 2 مختلف کھیل ہیں، لیکن دونوں میں ہی ایشیا کی 2 تاریخی حریف ایک ہی دن ہندوستان کے مدمقابل ہوں گی۔ کھیل کا یہ ’سُپر سنڈے‘ صرف اسکور تک ہی محدود نہیں رہے گا، بلکہ فخر، جنون اور وقار کی علامت بھی بن جائے گا، جس پر پوری دنیا کی نگاہیں مرکوز ہوں گی۔
Published: undefined
دبئی کے میدان پر ہندوستان-پاکستان کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اس لیے بھی اہم ہوگا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں پہلی بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار کی شب 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ تاریخ پر نظر ڈالیں تو ٹی-20 مقابلوں میں اب تک دونوں ممالک کا 13 بار آمنا سامنا ہوا ہے۔ اس میں ہندوستان نے 9 بار پاکستان کو شکست دی ہے، جبکہ پاکستان صرف 3 بار جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ ایک مقابلہ ٹائی رہا تھا، جسے ہندوستان نے ’بال آؤٹ‘ اصول سے جیتا تھا۔
Published: undefined
اگر ایشیا کپ کی بات کی جائے تو یہاں پر بھی ہندوستان کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔ ٹی-20 فارمیٹ میں دونوں ٹیمں ایشیا کپ میں 3 بار آمنے سامنے ہوئی ہیں۔ 3 مقابلوں میں سے 2 میں ہندوستانی ٹیم نے جیت حاصل کی، جبکہ ایک مقابلہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ دبئی کے جس وینیو پر یہ مقابلہ کھیلا جائے گا، وہاں پر پاکستان نے 3 میچوں میں سے 2 میں جیت حاصل کی ہے۔ یعنی ہندوستانی ٹیم پاکستانی ٹیم کو کسی بھی حال میں ہلکے میں نہیں لے سکتی۔
Published: undefined
دوسری جانب خواتین ایشیا کپ ہاکی فائنل میں چین اور ہندوستان کے درمیان خطابی جنگ ہے۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے 13 ستمبر کو جاپان کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کی نظر چین اور کوریا کے مقابلے پر تھی۔ میزبان چین نے سُپر 4 مرحلہ کے آخری مقابلہ میں کوریا کو 1-0 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ کوریا کی شکست کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم کو بھی فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔ واضح ہو کہ یہ فائنل مقابلہ جو بھی ٹیم جیتے گی وہ اگلے سال بلجیم اور نیدرلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: بشکریہ فیس بک (ادھیر رنجن چودھری)