سماج

عالمی وبا کے دنوں میں ویلینٹائنز ڈے کیسا ہو گا؟

ویلنٹائنز ڈے پر جوڑوں کا ایک دوسرے سے راز و نیاز تو روایت ہے، مگر اس وقت عالمی وبا کے تناظر میں ویلنٹائنز ڈے، ماضی کے مقابلے میں بالکل مختلف انداز سے منایا جا رہا ہے۔

عالمی وبا کے دنوں میں ویلینٹائنز ڈے کیسا ہو گا؟
عالمی وبا کے دنوں میں ویلینٹائنز ڈے کیسا ہو گا؟ 

زُکینی، پارسلی، پیاز اور ہاتھ میں ایک کاک ٹیل، میری اور برینڈون پچھلے ایک سال سے تواتر سے اتوار کے روزآن لائن ملتے ہیں۔ ایک دوسرے سے چھ ہزار کلومیٹر دور یہ محبت کرنے والا جوڑا ایک دوسرے سے ورچوئل ملاقات پر مجبور ہے۔ ان میں سے ایک نیویارک میں ہے اور دوسرا اوسلو میں۔

Published: undefined

امریکی باورچی اور نارویجین تھیراپسٹ جوڑے کے لیے ویلنٹائنز ڈے کوئی بہت رومانوی نہیں ہو گا۔ یہ دونوں سن 2019 میں نیویارک میں ایک کانسرٹ میں ملے تھے، مگر ان کی ملاقات کو چند ہی ماہ گزرے تھے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن شروع ہو گیا اور سفر پابندیوں کے زد میں آ گیا۔

Published: undefined

45 سالہ بریڈون بیلِن اور اکتالیس سالہ میری زولبرگ کو امید تھی کہ وہ اس ہفتے مل پائیں گے اور اپریل میں ناروے میں شادی کے لیے تیاریاں بھی آگے بڑھ جائیں گی۔ مگر کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ نے سارے منصوبے چوپٹ کر دیے۔ اس وقت کئی ممالک میں ایک مرتبہ پھر سخت لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ اس صورت حال میں اس جوڑے کی اپریل میں بھی شادی ممکن نہیں۔

Published: undefined

زولبرگ کہتی ہیں، ''ہم چاہتے تھے کہ جلدی سے شادی کر لیں اور ساتھ رہیں، مگر صرف عالمی وبا اور سفری پابندیوں نے ہی نہیں، ہمارے دو الگ الگ ممالک میں ہونے نے بھی سارا منصوبہ خراب کر دیا۔ اگر ہم شادی کر لیتے ہیں، تو ہمارے لیے ایک دوسرے سے ملنا آسان ہو جائے گا۔ اب ممکنہ طور پر یہ دونوں جون میں شادی کر پائیں گے۔

Published: undefined

زولبرگ مزید کہتی ہیں، 'اس صورت حال میں کوئی بھی منصوبہ بنانا ناممکن ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کب پابندیاں ختم ہوں گی۔ ہمیں نہیں معلوم کہ کس شے کی اجازت ہو گی اور یہ بھی نہیں معلوم کہ یہ سب کب تک چلے گا۔‘‘

Published: undefined

یہ فقط میری زولبرگ اور اور بریڈون بیلِن کا مسئلہ نہیں بلکہ کئی بین الاقوامی جوڑے ایسی ہی صورت حال کا شکار ہیں۔ جذبوں کی آگ کو جوان رکھنے کے لیے اس اتوار کو میری زولبرگ اور اور بریڈون بیلِن ایک دوسرے کے ساتھ ورچوئل ڈنر کریں گے۔

Published: undefined

بریڈون بیلِن کہتے ہیں، میری کو 21 مارچ 2020 کو دوبارہ نیویارک پہنچنا تھا، مگر تب عالمی وبا کے تناظر میں پروازیں بند ہو گئیں۔ سن 2019 کو اپنی پہلی ملاقات کے بعد یہ جوڑا اب تک ایک دوسرے کو فقط ایک مرتبہ پچھلے موسم خزاں میں بالمشافہ دیکھ پایا ہے۔

Published: undefined

متعدد یورپی ممالک نے ایسے جوڑوں کو ملانے کے لیے خصوصی ضوابط بنائے ہیں۔ بیلن بھی زولبرگ سے ملنے کے لیے دو ہفتوں کے لیے یورپ آئے، مگر یہ دو ہفتے قرنطینہ ہی میں گزر گئے۔ اسی موقع پر انہوں نے میری زولبرگ کو شادی کے لیے پرپوز بھی کیا۔ مگر جنوری کی 23 تاریخ کو ناورے کی حکومت نے ایک مرتبہ پھر اپنی سرحدیں مکمل طور پر بند کر دیں اور رومانوی جوڑوں کو دی گئی سفری چھوٹ ختم کر دی گئی۔

Published: undefined

دوسری جانب امریکا نے بھی یورپی ممالک کے شہریوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کر رکھیں ہیں اور غیرشادی شدہ جوڑوں کے لیے کوئی چھوٹ موجود نہیں ہے اور یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ پابندیاں کب تک جاری رہیں گی۔ ایسے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ورچوئل رابطے ہی ان جوڑوں کو ایک دوسرے سے باندھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined