سماج

خواتین کو فیصلہ سازی میں برابری دی جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے کمیشن برائے صنفی مساوات نے مطالبہ کیا ہےکہ دنیا خواتین کو فیصلہ سازی میں مساوی کردار دے۔ جمعے کے روز اس سلسلے میں ایک مسودے کو منظور کیا گیا۔

خواتین کو فیصلہ سازی میں برابری دی جائے، اقوام متحدہ
خواتین کو فیصلہ سازی میں برابری دی جائے، اقوام متحدہ 

اقوام متحدہ کا کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن نے پچیس برس قبل بیجنگ میں خواتین کی کانفرنس کے موقع پر عوامی شعبے میں خواتین کو مردوں کے برابر مواقع دینے اور گھریلو تشدد کے خاتمے سے متعلق روڈمیپ طے کیا تھا۔ تاہم جمعے کے روز ایک مسودے کی تیاری کے موقع پر صنفی شناخت اور خواتین کے حقوق کے معاملے پر مختلف ممالک کے درمیان شدید بحث دیکھی گئی۔

Published: undefined

سفارت کاروں نے خواتین کے حقوق سے متعلق اس مسودے میں زبان کے استعمال اور صنف کی بنیاد پر تشدد سمیت جنسی اور تولیدی صحت اور دیگر حقوق پر آخری لمحات تک بحث کی۔ بعض مغربی ممالک کی جانب سے یہ کوشش بے سود گئی جس میں 'غیرواضح جنس‘ اور ٹرانس جینڈ خواتین کو بہ طور صنف تسلیم کروایا جانا تھا۔ تاہم کمیشن نے اس کی بجائے لڑکیوں اور خواتین کو 'متنوع‘ 'ملے جلے طرز کی تفریق‘ اور 'کئی طرح کے حالات و معاملات‘ کو تسلیم کیا۔

Published: undefined

یورپی یونین نے کہا کہ وہ کمیشن کے اس 23 صفحاتی دستاویز میں مزید 'پرعزم زبان‘ کی خواہشن مند ہے۔ یورپی یونین نےکہا کہ بعض ممالک کے وفود کی جانب سے صنفی مساوات سے متعلق بحث کو جان بوجھ کر پٹری سے اتارنے کی کوشش کی گئی تاکہ جنسی کی بنیاد پر امتیاز کے خاتمے سے متعلق بین الاقوامی ضوابط اور ذمہ داریاں واضح نہ ہو سکیں۔

Published: undefined

ڈائریکٹر آف ایڈوکیسی اور پالیسی برائے انٹرنیشنل ویمن ہیلتھ کوولیشن شینن کوالسکی نے جمعے کے روز کہا تھا کہ رواں برس روس کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح خواتین اور لڑکیوں کے حقوق سے متعلق دستاویز میں زبان سے متعلق اعتراضات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ویٹیکن بھی ایسی ہی پوزیشن کا ساتھ دیتا رہا ہے، جب کہ سعودی عرب، بحرین اور کیوبن بھی اکثر کئی معاملات میں اختلاف کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ویمن ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز کے کسی بھی ریفرنس کی مخالفت کرتا ہے۔

Published: undefined

یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات چیت میں کہا، ''روس نے ان مذاکرات میں غیرمعمولی طور پر نادرست کردار ادا کیا۔ خواتین کے حقوق سے اس کم پیش رفت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اقوام متحدہ کے اسٹیج پر بھی خواتین کے حقوق سے متعلق کیسی مزاحمت موجود ہے اور روس اپنے تئیں ہر ممکن کوشش میں مصروف رہا ہے کہ اس سلسلے میں پیش رفت نہ ہو پائے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ 'متفقہ نتائج‘ اقوام متحدہ کی 193 رکن ریاستوں کے مذاکرات اور پھر کمشین برائے صنفی مساوات کے 45 رکن ممالک کی دو ہفتوں کی ملاقات کے اختتام پر واضح کیا گیا ہے۔ اس مسودے کی تیاری کے وقت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے 25 ہزار افراد نے مختلف مقامات پر سات سو سے زائد تقاریب منعقد کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined