سماج

یوکرین: صدر زیلنسکی نے جرمنی کے 'عزم' کی تعریف کی

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے شہروں کو روسی حملوں سے بچانے کے لیے دفاعی نظام فراہم کرنے پر جرمن چانسلر اولاف شولس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یوکرین: صدر زیلنسکی نے جرمنی کے 'عزم' کی تعریف کی
یوکرین: صدر زیلنسکی نے جرمنی کے 'عزم' کی تعریف کی 

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جنگ زدہ ملک کو امداد فراہم کرنے میں جرمن چانسلر اولاف شولس کے "عزم" کی تعریف کی ہے۔ زیلنسکی نے رات کو جاری کرنے والے معمول کےاپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے جرمن چانسلر شولس سے فون پر بات کی اور فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کی اس دفاعی مدد کی وجہ سے روس کے متعدد حملے ناکام ہوئے اور اس نظام نے یوکرین کے بہت سے شہریوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Published: undefined

اپنے ویڈیو پیغام میں زیلنسکی نے مزید کہا، "میں مسٹر چانسلر اولاف کا، ان کے ذاتی عزم کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں، جو کہ کئی لحاظ سے پورے یورپ کا عزم بن گیا ہے۔" انہوں نے کہا کہ روسی دہشت گردی کو ہر دن اور ہر رات، اور یوکرین کے ہر شہر اور گاؤں پر کیے جانے والے حملوں کو ناکام بنانا چاہیے۔

Published: undefined

جرمنی نے ابتدا میں یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی تھی، جس پر برلن پر نکتہ چینی بھی کی گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد برلن نے اپنا موقف تبدیل کر لیا ہے اور یوکرین کو جدید جنگی ٹینک اور فضائی دفاعی نظام فراہم کرنا شروع کر دیا ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یہ نظام ان کی دفاعی پالیسی کی کلید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جرمنی اب تک یوکرین کی فوج کو 3.21 بلین یورو کی مدد فراہم کرچکا ہے۔

Published: undefined

جرمنی سے یورو فائٹر جیٹ فراہم کرنے کی اپیل

یوکرین کے وزیر دفاع نے روس کے فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جرمنی سے یورو فائٹر جیٹ ٹائفون طیارے بھیجنے کی اپیل کی ہے۔ فنکے میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں یوکرین کے وزیر دفاع اولیکزی ریزنیکوف نے جرمنی اور برطانیہ سے یورو فائٹر جیٹ ٹائفون بھیجنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، "اگر برطانیہ اور جرمنی یورو فائٹر سپلائی کرنے کی صلاحیت کو مربوط کر لیں تو یہ ایک اہم قدم ہو گا۔"انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارے روسی حملوں کے خلاف کارروائیوں میں بھی مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

یوکرین اپنے مغربی اتحادیوں سے جنگی طیارے بالخصوص امریکی ساخت کے ایف 16 فراہم کرنے کے لیے مہم چلا رہا ہے۔ جرمنی اور برطانیہ اب تک یہ جنگی طیارے بھیجنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یوکرین جو ایف 16چاہتا ہے وہ ان کے پاس نہیں ہیں اور اگر وہ یورو فائٹر ٹائفون جیٹ بھیجتے ہیں تو اس کے لیے پائلٹوں کو تربیت دینے اور مناسب عملہ بھی فراہم کرنا ہو گا لہذا جنگی طیاروں کا بھیجنا فوری طور پر سود مند نہیں ہو سکتا۔ جرمن وزارت دفاع کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے برلن اپنے سابقہ موقف پر قائم ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا امریکہ یوکرین کے لیے 300 ملین ڈالر کے نئے امدادی پیکج کا اعلان کرنے والا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ توقع ہے کہ امریکہ اس ہفتے یوکرین کے لیے مجموعی طور پر 300 ملین ڈالر کے نئے پیکج کا اعلان کرے گا، جس میں ہتھیار بھی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined