سماج

کشمیر میں دو یورپی سیاح برفانی تودے کے نیچے دب کر ہلاک

کشمیر میں برفانی تودہ گرنے کا واقعہ سیاحتی مقام گلمرگ کے قریب پیش آیا۔ اس ہلاکت خیز واقعے میں پولینڈ کے دو اسیکیئرز ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر اکیس افراد کو بچا لیا گیا۔

بھارتی کشمیر میں دو یورپی سیاح برفانی تودے کے نیچے دب کر ہلاک
بھارتی کشمیر میں دو یورپی سیاح برفانی تودے کے نیچے دب کر ہلاک 

کشمیر کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یکم فروری بدھ کے روز برفانی تودہ گرنے سے پولینڈ کے دو اسکیئرز ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ دونوں سیاحتی مقام گلمرگ کے قریب برفانی تودہ گرنے سے برف کے نیچے دب گئے تھے۔ پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی ہلاکت خیز واقعے سے 21 دیگر افراد کو بچا لیا گیا۔

Published: undefined

پولیس نے کہا، ''امدادی مہم کے دوران، 19 غیر ملکی شہریوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچا لیا گیا۔ تاہم بدقسمتی سے دو غیر ملکی شہری برفانی تودے کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ ان کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔''

Published: undefined

معروف سیاحتی مقام

مقبول ترین سیاحتی مقام گلمرگ مغربی ہمالیہ کے پیر پنجال پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ یہ جگہ پورے سال سیاحوں اور اسکیئرز کو اپنی جانب راغب کرتا ہے، اور بھارت سمیت غیر ملکی سیاحوں میں بھی کافی مقبول ہے۔

Published: undefined

موسم سرما میں یہاں زبردست برف باری ہوتی ہے اور اسی مناسبت سے بڑی تعداد میں سیاح یہاں برف سے متعلق اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے آتے ہیں۔ گلمرگ اور اس کے آس پاس کے تمام علاقے بھارتی افواج کے سخت کنٹرول میں ہیں، کیونکہ یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کی عملی سرحد یا لائن آف کنٹرول کے پاس واقع ہے۔

Published: undefined

برفانی تودہ گرنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں

بلند ترین پہاڑیوں سے گھرے اس علاقے میں برفانی تودے متنازعہ سرحد کے قریب تعینات بھارتی اور پاکستانی فوجوں پر بعض اوقات ہلاکت خیز اثرات مرتب کرتے ہیں۔ متعدد بار ایسے برفانی تودے گرنے سے اب تک کافی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

سن 2010 میں گلمرگ میں عسکری تربیت کے دوران برفانی تودہ گرنے سے کم از کم 17 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined