سماج

’خواتین چست لباس نہ پہنیں‘: متنازعہ بینرز ہٹائے جائیں، عدالتی حکم

اسرائیلی شہر بیت شیمش میں خواتین کو چست لباس پہننے کے خلاف تنبیہ کرنے والے بینرز سے متعلق طویل تنازعے میں ملکی سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

یروشلم سے پانچ جولائی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی شہر بیت شیمش (Beit Schemesch) میں یہ موضوع گزشتہ کئی برسوں سے متنازعہ بنا ہوا تھا کہ خواتین کو کس طرح کا لباس پہن کر اس شہر کی سڑکوں پر آنا چاہیے۔ اس تنازعے کا سبب اس شہر کی سڑکوں اور عوامی جگہوں پر کئی برسوں سے لگائے گئے ایسے بینرز اور پلے کارڈز بنے، جن پر اب تک لکھا ہوا ہے کہ خواتین کو ایسا 'مہذب‘ لباس پہننا چاہیے، جو چست نہ ہو۔

Published: undefined

'عورتیں مذہبی مقامات سے بھی دور رہیں‘

ان بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے مقامی خواتین سے کئی برسوں سے یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ وہ فٹ پاتھوں، یہودی عبادت گاہوں اور یہودی مذہبی اسکولوں سے دور رہیں اور مختصر یا چست لباس پہننے کے بجائے لمبے اور ڈھیلے ڈھالے ملبوسات پہنیں۔

Published: undefined

ایسے بینرز کے خلاف 2013ء میں اسرائیل کے مذہبی ایکشن سینٹر نے ایک مقدمہ بھی دائر کر دیا تھا۔ اس مقدمے میں عدالت نے اپنا فیصلہ 2017ء میں سنایا تھا، جس میں ایسے بینرز اور پلے کارڈز کو ناقابل قبول اور خلاف قانون قرار دے دیا گیا تھا۔

Published: undefined

کٹر قدامت پسند یہودیوں کے ساتھ تصادم

2017ء میں عدالتی فیصلے کے بعد بیت شیمش کی بلدیاتی انتظامیہ نے جب ایسے بینرز اور بڑے بڑے سائن بورڈز ہٹانے کی کوشش کی تھی، تو انتہائی حد تک قدامت پسند مقامی یہودی آبادی سے تعلق رکھنے والے مظاہرین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا تھا۔

Published: undefined

اس تصادم کے بعد شہر میں امن عامہ کی صورت حال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے بلدیاتی انتظامیہ نے ان بینرز کو ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

Published: undefined

نوے دن کی مہلت

اب لیکن اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدالت نے اس دیرینہ تنازعے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ بیت شیمش سے خواتین کے لباس سے متعلق خود ساختہ کوڈ کا تعین کرنے والے ایسے تمام غیر قانونی بینرز ہٹا دیے جائیں۔ اسرائیلی اخبار 'ہاریٹس‘ کے مطابق ملکی سپریم کورٹ کے ججوں نے شہر کی انتظامیہ کو ایسے تمام بینرز اور سائن بورڈز مکمل طور پر ہٹا دینے کے لیے 90 دن کی مہلت دی ہے۔

Published: undefined

بیت شیمش کا موجودہ شہر یروشلم سے بذریعہ ریل تل ابیب جاتے ہوئے یروشلم سے کچھ ہی دور واقع ہے، جسے اسی نام کے قدیمی شہر کے قریب 1950ء میں نئے سرے سے بسایا گیا تھا۔ اس شہر کی موجودہ آبادی ایک لاکھ بیس ہزار کے قریب ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined