سماج

بھارت میں پانچ سو ٹن وزنی فولادی پل دو دن میں چوری ہو گیا

بھارت میں جہاں دھاتی اسکریپ بھی آمدنی کا ذریعہ ہوتا ہے، چوروں کا ایک گروہ پانچ سو ٹن وزنی ایک فولادی پل چرا کر لے گیا۔ تقریباﹰ ساٹھ فٹ طویل یہ اسٹیل کا پل زیر استعمال نہیں تھا۔

بھارت میں پانچ سو ٹن وزنی فولادی پل دو دن میں چوری ہو گیا
بھارت میں پانچ سو ٹن وزنی فولادی پل دو دن میں چوری ہو گیا 

نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ واقعہ مشرقی بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا۔ پولیس نے ہفتہ نو اپریل کے روز بتایا کہ چوروں کے اس گروہ کے ارکان نے خود کو محکمہ آبپاشی کے اہلکار ظاہر کیا اور کہا کہ انہیں اس متروکہ پل کو اکھاڑ کر وہاں سے ہٹا دینے کا حکم ملا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ چوروں نے یہ کام بدھ چھ اپریل کے روز کیا اور اس 60 فٹ طویل اور 500 ٹن وزنی فولادی پل کے کچھ حصے کاٹے، باقی کھول کر اتارے اور پھر سب کچھ ساتھ لے کر چلتے بنے۔ بہار بھارت کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور پولیس اہلکار سبھاش کمار نے اے ایف پی کو بتایا کہ خود کو محکمہ آبپاشی کے اہلکار ظاہر کرنے والے نامعلوم افراد اپنے ساتھ بلڈوزر اور گیس کٹرز بھی لائے تھے۔

Published: undefined

پل چوری کرنے میں دو دن لگے

سبھاش کمار نے بتایا، ''چوروں کو اس پل کو کاٹ کر اور پھر کھول کر وہاں سے ہٹانے میں دو دن لگے اور وہ اس فولادی اسکریپ کو اپنی اس بھاری مال بردار گاڑی پر لاد کر فرار ہو گئے، جو وہ اپنے ساتھ لائے تھے۔‘‘

Published: undefined

چوری شدہ فولادی پل تقریباﹰ 50 سال قبل ایک نہر پر تعمیر کیا گیا تھا اور وہ گزشتہ قریب پانچ برسوں سے اس لیے زیر استعمال نہیں تھا کہ تب عوامی استعمال کے لیے اسی نہر پر قریب ہی تعمیر کردہ ایک دوسرا پل استعمال کیا جانے لگا تھا۔

Published: undefined

پولیس اس پورے فولادی پل کی چوری کے واقعے کی چھان بین کر رہی ہے تاہم آخری خبریں آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined