سماج

جنوبی کوریا: روبوٹ نے انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا

جنوبی کوریا میں سبزیوں کی پیکیجنگ کے ایک کارخانے میں ایک روبوٹ نے وہاں کام کے دوران ایک شخص کو کچل دیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس تفتیش کررہی ہے کہ آیا مشین غیر محفوظ تھی یا اس میں ممکنہ نقائص تھے

جنوبی کوریا: روبوٹ نے انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا
جنوبی کوریا: روبوٹ نے انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا 

جنوبی کوریا کے جنوبی صوبے گوسیونگ کی پولیس کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز پیش آیا۔ جب سبزیوں کے پیکیجنگ کے ایک کارخانے میں روبوٹ کے بازووں نے ایک شخص کو اپنی گرفت میں لے لیا اور اسے کنویئر بیلٹ پر دبا دیا، جس سے اس شخص کا سر اور سینہ زخمی ہو گئے اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا ہے تاہم کہا کہ وہ کارخانوں میں صنعتی روبوٹ کی تنصیب کرنے والی ایک کمپنی کا ملازم تھا اور اس شخص کو کارخانے میں یہ معلوم کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا کہ آیا مشین ٹھیک سے کام کررہی ہے؟

Published: undefined

پولیس نے بتایا کہ یہ مشین مذکورہ کارخانے میں زیر استعمال دو اسی طرح کی "پک اینڈ پلیس" روبوٹس میں سے ایک تھی۔ یہ کمپنی سبزیاں دیگر ایشیائی ملکوں میں برآمد کرتی ہے۔

Published: undefined

انسانی غلطی کے امکانات کی بھی جانچ

جنوبی کوریا کے زرعی کمپنیوں میں اس طرح کی مشینیں عام ہیں۔ گوسیونگ پولیس میں محکمہ تفتیش کے سربراہ کانگ جن گی کا کہنا تھا کہ،" یہ کوئی جدید ترین یعنی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا روبوٹ نہیں تھا۔ بس ایک ایسی مشین تھی جو صرف ڈبوں کو اٹھاکر کنویئر بیلٹ پر رکھتی ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آیا مشین میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا حفاظت کے مسائل تھے۔ ایک اور پولیس اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پولیس اس حادثے میں انسانی غلطی کے امکانات کا بھی پتہ لگارہی ہے۔

Published: undefined

مذکورہ افسر نے بتایا کہ روبوٹ کے سینسرز کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ وہ بکسوں کی شناخت کرسکیں اور سکیورٹی کیمرے کے فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہلاک ہوجانے والا شخص اپنے ہاتھوں میں ایک بکس لے کر روبوٹ کے قریب پہنچ گیا تھا، جس کی وجہ سے روبوٹ ممکنہ طورپر متحرک ہو گیا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ"یہ بہت جدید ترین اور نفیس قسم کی مشین نہیں تھی اور یہ بات صاف ہے کہ روبوٹ انسان کو ہاتھ میں بکس لیے دیکھ کر کنفیوز ہوگیا تھا۔"

Published: undefined

روبوٹس کے ہاتھوں انسانوں کی ہلاکت کے مزید واقعات

جنوبی کوریا میں حالیہ برسوں میں حفاظت کے نقطہ نظر سے ایسے دیگر حادثات پیش آچکے ہیں جن میں صنعتی روبوٹس کا عمل دخل رہا ہے۔ مارچ میں گونسان میں جب ایک شخص آٹوپارٹس کے کارخانے میں ایک مشین کی جانچ کررہا تھا تو وہاں ایک مینوفیکچرنگ رو بوٹ نے اسے کچل دیا تھا جس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔

Published: undefined

گزشتہ سال پیونگ ٹائک میں دودھ کے ایک کارخانے میں کنویئر بیلٹ کے قریب نصب کیے گئے روبوٹ نے ایک ملازم کو کچل دیا تھا، جس سے اس کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined