جرمن ایمبیسی اسلام آباد کی طرف سے اس ویڈیو کو تین اکتوبر بروز اتوار جرمنی کی وحدت کے قومی دن کے موقعے پر جاری کیا گیا۔ جرمنی کے قومی ترانے کی بیٹ پر طبلہ بجانے والے بارہ سالہ رائن زار اور دس سالہ آئزک کی کہانی بڑی دلچسپ ہے۔
Published: undefined
دونوں بچپن سے طبلہ بجانے کے شوقین تھے۔ انہیں یہ شوق اپنے والد ڈاکٹر شہر زار سے وراثت میں ملا تھا جو کہ خود بھی طبلہ بجانا پسند کرتے ہیں۔
Published: undefined
ڈاکٹر شہر زاد نے بچوں کی طبلہ بجانے میں غیر معمولی دلچسپی دیکھی تو ان کی تربیت کے لئے ایک استاد کا بندوبست کر دیا۔ بچے طبلہ بجاتے اور گیت گاتے تھے۔ والدین ان کے کام کو پسند کرتے، ان کی طبلہ بجاتے ہوئے ویڈیو بناتے اور انسٹا گرام پر شئیر کردیتے تھے۔
Published: undefined
ایک مرتبہ ان بچوں نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان پر فلمائے گئے ایک گیت کے ساتھ طبلہ بجایا۔ یہ ویڈیو ماہرہ خان نے شئیر کی تو ایک دھوم سی مچ گئی۔ یہ بچے میڈیا کی نظروں میں آ گئے۔
Published: undefined
چند ہفتے پہلے ان کی ایک ویڈیو پاکستان میں جرمنی کے سفیر بیرنہارٹ شلاگہیک نے دیکھی تو ان کے ساتھ سوشل میڈیا کی ایک ویب سائیٹ کے ذریعے رابطہ کیا۔ جرمنی کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں بچوں نے بتایا کہ وہ پاکستانی سازوں کے ساتھ جرمنی کا قومی ترانہ گا سکتے ہیں۔ وقت کی قلت کے باعث فیصلہ یہ ہوا کہ پہلے مرحلے پر مغربی آلاتِ موسیقی کے ساتھ طبلے کی پرفارمنس دی جائے۔
Published: undefined
ان دونوں بچوں نے لاہور کے شاہی قلعہ میں جرمنی کے قومی ترانے کے ساتھ طبلہ بجایا۔ ان کی ڈائریکٹر اسما ضیا نے اس ویڈیو کو شوٹ کرکے اس کی ایڈٹنگ کا اہتمام کیا۔ انہوں نے اپنی اس کاوش کر ممتاز جرمن رہنما کونراڈ آڈینور کے نام منسوب کیا ہے۔
Published: undefined
رائن زار اور آئیزک پاکستان کے قومی ترانے کے حوالے سے رواں سال تئیس مارچ کو مینار پاکستان پر طبلے کی پرفارمنس دے چکے ہیں۔ اسی طرح انہوں نے طبلے کے ساتھ سعودی عرب کے قومی ترانے کے ساتھ بھی پرفارم کیا ہے۔
Published: undefined
ڈاکٹر زار نے اب ایک کمپنی بنائی ہے جو دنیا کے تقریبا تمام ملکوں کے قومی ترانے ان بچوں کے ذریعے پاکستانی آلات موسیقی کے ساتھ تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
Published: undefined
ان بچوں کی والدہ ماہرہ زار کا خیال ہے کہ بچوں کو پیسوں اور شہرت کے لئے کام نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کو ایسا کام کرنے دیا جائے جس سے انہیں خوشی ملے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined