سماج

کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود تبلیغی اجتماع میں لاکھوں زائرین جمع

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرے کے باوجود لاہور کے نواحی علاقے رائیونڈ میں ایک مذہبی تبلیغی اجتماع میں تقریباﹰ ڈھائی لاکھ افراد جمع ہو گئے۔ خراب موسم کو اجتماع ملتوی کرنے کا سبب قرار دیا۔

کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود تبلیغی اجتماع میں لاکھوں زائرین جمع
کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود تبلیغی اجتماع میں لاکھوں زائرین جمع 

کورونا وائرس کی وبائی صورتحال سے بچاؤکے لیے حکومت پاکستان کی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کرتے ہوئے رائیونڈ میں پانچ روزہ تبلیغی اجتماع میں لاکھوں مسلمان عبادت گزار جمع ہوگئے۔ اس نوعیت کے واقعات سے کورانا وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔
اس سالانہ تبلیغی اجتماع کے منتظمین نے جمعرات کو کورونا وائرس کے خدشات کے بجائے شدید بارش کی وجہ سے اجتماع منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پانچ روزہ اجتماع کے لیے بدھ کے روز سے ہی ملک بھر سے تقریباﹰ دو لاکھ پچاس ہزار افراد لاہور کے قریب کیمپوں میں جمع ہو چکے تھے۔ رائیونڈ کے اس اجتماع کے ایک منتظم احسان اللہ نے بروز جمعہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، ’’زیادہ تر افراد اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں لیکن اب بھی ہزاروں افراد یہاں موجود ہیں۔ وہ آج واپس لوٹیں گے۔‘‘

Published: undefined

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 21 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، لیکن ان میں سے کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ بائیس کروڑ سے زائد آبادی پر مشتمل ملک میں ہیلتھ کیئر کی سہولیات بھی انتہائی ناقص سمجھی جاتی ہیں۔

Published: undefined

متعدد ممالک نے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ہنگامی صور تحال کے پیش نظر بڑے عوامی اجتماعات کے انعقاد اور ان میں شرکت سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ بعض ممالک جیسے فرانس اور اٹلی نے بھی ان پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان میں وفاقی حکومت نے ابھی تک ممکنہ وباء پر قابو پانے کے لیے ملک گیر اقدامات نافذ نہیں کیے۔ ملک کی تمام صوبائی حکومتیں اپنے طور پر کام کر رہی ہیں۔ لہٰذا تبلیغی اجتماع کے منتظمین اس تقریب کو ملتوی کرنے کی حکومتی ہدایت کو نظرانداز کرسکتے تھے۔ احسان اللہ کے بقول، ’’حکومت نے ہم سے کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماع منسوخ کرنے کو کہا تھا لیکن ہمارے بزرگوں اور منتظمین نے یہ فیصلہ کیا کہ جلسہ منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔‘‘

Published: undefined

رائیونڈ کے اس سالانہ اجتماع کا سلسلہ پانچ عشروں سے جاری ہے۔ اسے مذہبی اسکالرز نے شروع کیا تھا اور اس اجتماع کے دوران اسلامی تعلیمات کی تبلیغ پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ اجتماع کے دوران ملک بھر سے آنے والے لاکھوں حاضرین کیمپوں میں رہتے ہیں۔ یاد رہے پاکستان کے چار میں سے تین صوبوں میں اسکول مارچ کے آخر تک بند ہیں اور حکام کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات