سماج

کورونا وبا کی شدت کم، جرمن سیاحتی شعبہ متحرک ہوتا ہوا

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے جرمنی کی سیاحتی صنعت ابھی تک شدید خسارے میں ہے۔ اس وبا میں کمی کے بعد پہلا کروز شپ سمندر میں اپنے تعطیلاتی سفر پر روانہ ہو گیا ہے۔

کورونا کی وبا کی شدت کم، جرمن سیاحتی شعبہ متحرک ہوتا ہوا
کورونا کی وبا کی شدت کم، جرمن سیاحتی شعبہ متحرک ہوتا ہوا 

جرمن کروز شِپ 'مائن شِف سوائی‘ یا 'مائی شِپ ٹو‘ شمالی جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ سے اپنے تین روزہ سیاحتی سفر پر بحیرہ شمالی کے لیے روانہ ہو گیا ہے۔ یہ تفریحی بحری جہاز جرمنی کی بہت بڑی سیاحتی کمپنی 'ٹُوئی‘ کی ملکیت ہے۔ بحیرہ شمالی کے لیے روانہ ہوتے وقت اس کروز شپ پر تقریباً 1200 مسافر سوار تھے۔

Published: undefined

اس تعطیلاتی بحری جہاز پر انتیس سو مہمانوں کے قیام کی گنجائش ہے مگر کورونا وائرس کی وبا کے نقطہ عروج کے بعد اس پہلے سفر کے لیے اتنی بڑی تعداد میں مہمانوں نے بکنگ کروائی ہی نہیں تھی۔ اس لیے یہ کروز شپ بارہ سو مسافروں کے ساتھ ہی اپنے سفر پر روانہ ہو گیا۔

Published: undefined

'مائن شِف سوائی‘ پر سوار یہ سیاح صرف موجودہ ویک اینڈ ہی اسی کروز شپ پر گزاریں گے اور اس سفر کے دوران یہ جہاز کسی بھی ملک کی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز نہیں ہو گا۔ تین روزہ سیاحتی سفر کے بعد یہ بحری جہاز پیر ستائیس جولائی کی صبح واپس ہیمبرگ کی بندرگاہ پر پہنچنے گا۔

Published: undefined

اس سفر کے دوران تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ آپس میں سماجی فاصلوں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ تمام مسافروں نے یہ سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی صحت سے متعلق تفصیلی سوالنامے بھی پر کیے تھے۔ اس سفر کے دوران کھانے کے وقت مسافروں کو ڈائننگ ہالز میں 'بُوفے‘ کی میزوں پر خود کھانا لینے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ اس کے لیے کروز شپ کا عملہ ان کی مدد کرے گا۔

Published: undefined

بحری جہازوں کے ذریعے سیاحتی سفر سے متعلق انتظامی امور کے ماہر پروفیسر الیکسِس پاپاتھانیسیس کے مطابق اس طرح کی کروز شپنگ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں ایک بہتر عملی حل ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ سیاحتی صنعت سے منسلک کمپنیاں اور افراد اپنے اپنے کاروبار کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ پاپاتھانیسیس کا کہنا ہے کہ فی الوقت جلد بازی کی ضرورت نہیں اور بتدریج اس شعبے کے لیے حفظانِ صحت کے زیادہ مؤثر اصول و ضوابط منظم انداز میں مرتب کر لیے جائیں گے۔

Published: undefined

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے تقریباﹰ پوری دنیا میں سیاحتی شعبہ اس وقت دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اس شعبے میں کروز شپنگ سیکٹر خاص طور پر انتہائی زیادہ مالی پریشانیوں اور مسائل کا شکار ہے۔ اب لیکن کروز شپنگ کرنے والے ادارے تحریک پکڑ رہے ہیں اور زیادہ گرم جوشی سے سیاحتی پروگرام ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

کورونا وائرس کی وبا کے عروج پر کم از کم پچپن تعطیلاتی بحری جہازوں میں مسافروں اور عملے کے ارکان کے کووِڈ انیس کا شکار ہو جانے کی رپورٹیں سامنے آئی تھیں۔ ان میں سے ایک بحری جہاز 'ڈائمنڈ پرنسیس‘ پر تو چالیس سیاح اسی وائرس کے باعث انتقال بھی کر گئے تھے۔ امریکا میں وفاقی محکمہٴ صحت نے کروز شپنگ پر تاحال پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined