سماج

پاکستان میں شہریوں کی جبری گمشدگیاں ایک بڑا مسئلہ کیوں ہیں؟

عام شہریوں کا لاپتہ کر دیا جانا پاکستان میں ایک سنگین مسئلہ ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ایک سابق چیئر پرسن کا کہنا ہے کہ ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جانا چاہیے۔

پاکستان میں شہریوں کی جبری گمشدگیاں ایک بڑا مسئلہ کیوں ہیں؟
پاکستان میں شہریوں کی جبری گمشدگیاں ایک بڑا مسئلہ کیوں ہیں؟ 

عام شہریوں کا زبردستی لاپتہ کر دیا جانا پاکستان میں ایک سنگین اور دیرینہ مسئلہ ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ایک سابق چیئر پرسن کا کہنا ہے کہ ملکی انٹیلیجنس ایجنسیوں کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جانا چاہیے۔

Published: undefined

11 مئی 2022ء کی دوپہر تھی جب پاکستان میں زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے طالب علم فیروز بلوچ اپنی کتابیں لے کر یونیورسٹی لائبریری کی طرف روانہ تو ہوئے لیکن وہ وہاں کبھی نہ پہنچے اور لاپتہ ہو گئے۔ وہ کہاں ہیں، یہ بات آج تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

فیروز بلوچ کے کزن اور اسی یونیورسٹی کمپلیکس کے ایک ہوسٹل میں اس کے روم میٹ رحیم بلوچ نے جب دیکھا کہ فیروز کافی دیر سے لاپتہ ہیں اور واپس کیمپس نہیں آئے، تو جیسا کہ وہ عام طور پر کیا کرتے تھے، انہوں نے پہلے انہیں ایک واٹس ایپ میسج بھیجا۔ اس بارے میں رحیم بلوچ نے ڈوئچے ویلے کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا، ''پہلے میں نے اسے واٹس ایپ پیغام بھیجا، لیکن وہ ڈلیور ہی نہ ہوا۔ یعنی اس تک نہیں پہنچا۔ میں نے اسے کال کرنے کی کوشش کی تو اس کا نمبر بند تھا۔ میں نے سوچا کہ شاید اس کے موبائل فون کی بیٹری ختم ہو گئی ہوگی اور وہ جلد لوٹ آئے گا۔ لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، میری پریشانی بڑھتی گئی۔ میں نے اسے تربت بلوچستان میں اس کے گھر فون کرنے کی کوشش کی تاکہ اس کے والدین سے پوچھوں کہ آیا ان کا حال ہی میں اپنے بیٹے سے کوئی رابطہ ہوا ہے، لیکن رات بہت ہو چکی تھی اور اس کے والدین سو چکے تھے۔‘‘

Published: undefined

رحیم بلوچ نے بتایا کہ فیروز کے والد نور بخش بلوچستان کے محکمہ پولیس میں ملازم ہیں۔ رحیم بلوچ نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا، ''فیروز کے واپس آنے کے انتظار میں ہم پوری رات جاگتے رہے۔ اگلے دن تک ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو فیروز کے لاپتہ ہونے کے بارے میں مطلع کرنے کی کوشش کی۔ لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے اس معاملے کا کوئی نوٹس نہ لیا۔ ہم قریبی تھانے میں رپورٹ درج کرانے گئے تو پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کر دیا اور ہمیں بتایا کہ ایسا صرف قریبی یا خون کے رشتہ دار ہی کر سکتے ہیں۔‘‘ رحیم بلوچ نے مزید کہا کہ فیروز کے والد نور بخش نے جو بلوچستان میں پولیس کے محکمے کے سرکاری ملازم ہیں اپنے لاپتہ بیٹے کی گم شدگی کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ فیروز بلوچ کے والد نے ڈی ٰڈبلیو کو بتایا، ''یہ 12 مئی کا دن تھا، جب رحیم نے ہمیں فیروز کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔ یہ خبر میرے دل پر تیر کی طرح لگی۔ مجھے اس کی والدہ اور بہن بھائیوں کو اس واقعے کے بارے میں بتانے کے لیے بڑی ہمت کرنا پڑی۔ اس دن کے بعد سے ہم ایک رات بھی سکون کی نیند نہیں سوئے۔ میں اور میرا سارا خاندان ساری رات جاگتے رہتے ہیں۔ لاپتہ فیروز کی بحفاظت واپسی کے لیے دعائیں مانگتے رہتے ہیں۔ ہمارے خاندان کا سکون اور خوشی تباہ ہو گئے۔ ہمیں مسلسل صدمے کا سامنا ہے اور ہم مسکرانا تک بھول چکے ہیں۔ میری بیوی اسی وقت سے بیمار پڑی ہے، جب سے اسے معلوم ہوا ہے کہ ہمارا بیٹا لاپتہ ہو چکا ہے۔‘‘

Published: undefined

فیروز بلوچ کی گمشدگی سے عام لوگوں میں پاکستانی شہریوں کے اچانک لاپتہ ہو جانے کے بارے میں شعور بھی بیدار ہوا ہے۔ 2000ء کے بعد سے، جب اس وقت کے فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف نے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر اپنی آمرانہ حکومت قائم کی تھی، تب سے ہی ملک میں جبری گمشدگیوں کا معاملہ عروج پر ہے۔

Published: undefined

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے یکدم لاپتہ ہو جانے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ بلوچ اور پشتون نسل کے شہریوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مارچ 2011 ء میں ایک کمیشن آف انکوائری اون فورسڈ ڈس اپیئرنسز (COIOED) بھی بنایا گیا تھا۔ اس کمیشن کے 2022 ء میں جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں لاپتہ افراد کی یکدم گم شدگی کے کل آٹھ ہزار چھ سو چھیانوے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے چھ ہزار پانچ سو تیرہ واقعات حل ہو چکے ہیں جبکہ دو ہزار دو سو انیس کیس ابھی بھی التوا میں ہیں۔

Published: undefined

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹنگ کرنے والے اسلام آباد میں مقیم صحافی گوہر محسود کہتے ہیں کہ مذکورہ بالا انکوائری کمیشن کے اعداد و شمار حقیقی تعداد سے کہیں کم ہیں۔ یہ کمیشن 2011 ء میں تشکیل دیا گیا تھا اور سال 2000 میں عام شہریوں کے لاپتہ ہونے کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ مزید برآں بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ اور سابق فاٹا کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لیے اس کمیشن تک رسائی حاصل کرنا اور اپنے لاپتہ عزیزوں کی گمشدگی کی رپورٹیں درج کرانا بھی بہت مشکل ہے۔‘‘

Published: undefined

پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے مطابق پانچ ہزار سے زائد پشتون اب بھی لاپتہ ہیں۔ سابق سینیٹر اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئر پرسن افراسیاب خٹک نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پاکستانی سینیٹ میں انہوں نے اپنی رکنیت کے دور میں ایسی جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بنوائی تھی۔ اس کمیٹی نے اندازہ لگایا تھا کہ جبری گمشدگیوں میں ملکی انٹیلیجنس ایجنسیاں اور خاص طور پر انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) ملوث ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined