سماج

پادری نے چرچ میں عبادت کی قیادت کے بجائے اعتراف محبت کر لیا

وسطی اٹلی کے ایک چھوٹے سے شہر میں عبادت کے لیے ایک چرچ میں جمع باشندوں کو مقامی پادری کے ایک اعلان نے حیران کر دیا۔ اس نے خطبہ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک خاتون سے محبت ہو گئی ہے۔

پادری نے چرچ میں عبادت کی قیادت کے بجائے اعتراف محبت کر لیا
پادری نے چرچ میں عبادت کی قیادت کے بجائے اعتراف محبت کر لیا 

اطالوی دارالحکومت روم سے منگل تیرہ اپریل کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ وسطی اٹلی کے علاقے پیروجیا میں ماسا مارتانا نامی چھوٹے سے شہر کے سان فیلیس نامی چرچ میں پیش آیا۔ اتوار گیارہ اپریل کی صبح حسب روایت بہت سے مقامی باشندے اس کلیسا میں سنڈے سروس کے لیے جمع ہوئے اور انہیں امید تھی کہ 42 سالہ پادری ریکارڈو چیکوبیلی حسب معمول خطبہ دیں گے، پھر اجتماعی عبادت ہو گی اور اس کے بعد دعا مانگ کر وہ سب اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں گے۔

Published: undefined

'مجھے محبت ہو گئی ہے‘

Published: undefined

لیکن ہوا یہ کہ فادر چیکوبیلی نے سنڈے سروس کی قیادت کرنے کے بجائے ایک ایسا اعلان کر دیا، جو دراصل ان کے زندگی بھر کے لیے ایک جذباتی فیصلے کا اعتراف بھی تھا۔

Published: undefined

اس بارے میں آج منگل کے روز اس چرچ کے کلیسائی انتظامی حلقے کی طرف سے شائع کردہ ایک اعلان میں فادر چیکوبیلی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا، ''میں کلیسا کے لیے اپنے فرائض اب اتنے شفاف، درست اور جامع انداز میں انجام نہیں دے سکتا، جس طرح میں اب تک کرتا آیا ہوں۔ میں نے آج تک چرچ سے متعلق اپنے عہد کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ لیکن اب میرا دل محبت سے بھر گیا ہے۔ میں اپنے دل میں اس محبت کو دبائے یا اسے باہر نکالے بغیر اس کے ساتھ زندہ رہنا چاہتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

مقامی بشپ کی طرف سے نیک تمنائیں

Published: undefined

فادر چیکوبیلی کا یہ اعلان سن کر چرچ میں موجود عبادت گزار ابھی حیرت زدہ ہی تھے کہ باقی وضاحت اس وقت ان کے پاس ہی کھڑے ہوئے مقامی بشپ سیگیس مونڈی نے کردی۔

Published: undefined

بشپ سیگیس مونڈی نے فادر چیکوبیلی کی اس لمحے تک کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیکوبیلی نے انہیں پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا اور اس کلیسائی اہلکار کو یہ پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے دل کی بات سنتے ہوئے اپنی مرضی سے اپنے تمام فیصلے آزادانہ طور پر خود کریں۔

Published: undefined

بشپ سیگیس مونڈی نے کہا، ''میں ریکارڈو چیکوبیلی اور ان کی 'محبت‘ کے لیے زندگی میں ہر طرح کی خوشیوں اور کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘ ریکارڈو چیکوبیلی اٹلی کے تقریباﹰ ساڑھے تین ہزار کی آبادی والے اس چھوٹے سے شہر میں گزشتہ چھ سال سے بھی زائد عرصے مقامی پادری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

Published: undefined

خاتون کی شناخت تاحال خفیہ

Published: undefined

ریکارڈو چیکوبیلی کے اعلان کے بعد بشپ سیگیس مونڈی نے انہیں ان کی جملہ کلیسائی ذمے داریوں سے فارغ کر دیے جانے کا اعلان بھی کر دیا۔ چیکوبیلی کے اس فیصلے اور ان کے اپنی کلیسائی ذمے داریوں سے دست بردار ہونے کے 'ذاتی انتخاب‘ کی تفصیلات آج منگل کے روز اٹلی کے قومی اخبارات میں خبروں اور رپورٹوں کو موضوع بھی بنیں۔

Published: undefined

اس بارے میں سان فیلیس چرچ کے ڈائیوسیس اور خود ریکارڈو چیکوبیلی نے بھی کوئی بھی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا کہ وہ خاتون آخر کون ہے، جس کی وجہ سے اور جس کے ساتھ چیکوبیلی نے اپنا کلیسائی گاؤن اتار کر اپنی زندگی بسر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined