سماج

مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ کا زمین سے آسمان تک کا سفر

دنیا بھر میں مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ اب سڑکوں کی بجائے آسمان میں سفر کرے گی۔ ایک فلائنگ اکیڈمی نے اپنے دو سیٹوں والے سیسنا طیارے کو اس رنگین آرٹ سے مزین کروایا ہے۔

مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ کا زمین سے آسمان تک کا سفر
مشہور پاکستانی ٹرک آرٹ کا زمین سے آسمان تک کا سفر 

پاکستان کی ٹرک آرٹ کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوئی ہے۔ کئی مغربی ممالک کی آرٹ گیلریوں میں اس آرٹ کو پیش کیا جا چکا ہے اور کئی بین الاقوامی اسٹوروں سے ایسی چھوٹی چھوٹی اشیاء ملتی ہیں، جن پر آپ کو پاکستانی ٹرک آرٹ کے رنگ نظر آتے ہیں۔ کئی مغربی ملکوں میں نہ صرف کاروں بلکہ بڑی گاڑیوں کو بھی اس مخصوص آرٹ سے خوبصورت بنایا جا چکا ہے۔ چند برس پہلے جب اس ٹرک آرٹ کو دنیا کے سامنے لایا گیا تو اس کا مقصد دہشت گردی کی لپیٹ میں آئے ہوئے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا تھا۔

Published: undefined

فلائٹ ٹریننگ آرگنائزیشن اسکائی ونگز کے چیف آپریٹنگ افسر عمران اسلم کا نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ''ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ ''پاکستان ہرگز فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور دہشت گردی کے مسائل والا ملک نہیں ہے بلکہ یہ مواقع سے بھرپور ایک متنوع ملک ہے۔‘‘

Published: undefined

وہ دیگر طیارے بھی پینٹ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ ٹرک آرٹ حالیہ چند برسوں میں پاکستان کا بہترین ثقافتی ورثہ بن کر برآمد ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر عالمی تنظیم یونیسکو ٹرک آرٹ کو خیبرپختونخوا میں بچیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

Published: undefined

آرٹسٹ اور پینٹر حیدر علی کا اس موقع پر کہنا تھا، '' دنیا ہماری ٹرک آرٹ پریزنٹیشن سے واقف ہے۔ اب اس طیارے کی وجہ سے ہمارے رنگ آسمان میں اڑیں گے۔ ہم واقعی بہت خوش ہیں۔‘‘ چالیس سالہ حیدر علی نے ٹرک آرٹ کا کام اپنے والد سے سیکھا تھا اور اب ان کا شمار اس فیلڈ کے مشہور ترین کاریگروں میں ہوتا ہے۔

Published: undefined

حیدر علی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اسی طرح ایئربس یا پھر بوئنگ طیارےکو بھی پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجانے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس طرح ان کا تجربہ مزید وسعت اختیار کر جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined