سماج

ٹیکساس کے ڈیری فارم میں خوفناک دھماکا، اٹھارہ ہزار مویشی ہلاک

ٹیکساس کے حکام نے بتایا کہ گزشتہ پیر کی رات ٹیکساس پین ہینڈل میں قصبے ڈمٹ کے قریب ساؤتھ فورک ڈیری فارمز میں دھماکے کے ساتھ ہی خوفناک آگ پھیل گئی۔

ٹیکساس کے ڈیری فارم میں خوفناک دھماکا، اٹھارہ ہزار مویشی ہلاک
ٹیکساس کے ڈیری فارم میں خوفناک دھماکا، اٹھارہ ہزار مویشی ہلاک 

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک فیملی ڈیری فارم میں دھماکے اور آگ لگنے سے 18 ہزار سے زائد مویشیوں کی ہلاکت امریکہ میں اس انداز کا سب سے مہلک واقعہ قرار دی جا رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں ایک زرعی کارکن بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ پیر کی رات ٹیکساس پین ہینڈل میں قصبے ڈمٹ کے قریب ساؤتھ فورک ڈیری فارمز میں دھماکے کے ساتھ ہی خوفناک آگ پھیل گئی۔ کاؤنٹی کے کمشنر سڈ ملر نے اپنے بیان میں اس دھماکے کو ایک ''خوفناک واقعہ‘‘ قرار دیا۔

Published: undefined

کاسٹرو کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے فیس بک پر یہ خبر پوسٹ کی جس میں لکھا کہ فائر فائٹرز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور''اس بات کا تعین کیا کہ ایک شخص اندر پھنسا ہوا ہے۔‘‘ اس میں کہا گیا ہے کہ اس شخص کو بچایا گیا اور اسے لوبک کے ایک ہسپتال پہنچایا گیا۔

Published: undefined

ملر نے کہا کہ دھماکے اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا،''ایک بار جب ہم اس سانحے کی وجہ اور حقائق جان لیں گے، تو ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ عوام کو پوری طرح سے آگاہ کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔‘‘

Published: undefined

کاسٹرو کاؤنٹی کے شیرف سل ریویرا نے سی بی ایس سے وابستہ ایک رپورٹر کو بتایا کہ غالباً گوداموں سے کھاد نکالنے کا نظام '' ضرورت سے زیادہ‘‘ گرم ہو گیا تھا اور یہ سانحے کی وجہ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ میتھین سے آگ لگی ہو جو دھماکے کے ساتھ پھیل گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کے ذریعے درست وجہ کا تعین کرنا ہوگا۔

Published: undefined

ٹیکساس کے سانحہ کا حوالہ دیتے ہوئے، امریکہ میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے سب سے قدیم فلاحی اداروں میں سے ایک، اینیمل ویلفیئر انسٹیٹیوٹ نے ٹویٹ پیغام میں تحریر کیا ہے، ''فارمز کو جانوروں کی حفاظت کے لیے کامن سینس فائر سیفٹی اقدامات کو اپناتے ہوئے مزید کچھ کرنا چاہیے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined