ہوا کی رفتار کم ہونے سے پھر خطرے کا نشان پار کر گیا اے کیو آئی، موسم میں بڑی تبدیلی کا الرٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری تک موسم صاف اورک ہرا رہنے کی توقع ہے۔ وہیں 18 فروری کو ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں سے فضا میں جمع آلودگی کی سطح کم ہو گی جس سے اے کیو آئی میں بہتری آ سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے ایک بار پھرایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) ریڈ زون میں پہنچ گیا ہے۔ راجدھانی دہلی، نوئیڈا اورغازی آباد کے بیشترعلاقوں میں آلودگی کی سطح سنگین زمرے میں درج کی گئی ہے۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے 18 فروری کو بارش اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے اے کیو آئی میں بہتری کی توقع ہے۔ اس دوران دہلی کے مختلف مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق صورتحال تشویشناک ہے۔

دوسری طرف آنند وہار میں اے کیوآئی 319، اشوک وہار میں 337، بوانا 321، براڑی کراسنگ میں 345 اور چاندنی چوک میں 302 درج کیا گیا جو ریڈ زون کے زمرے میں آتے ہیں۔ اندرا پرستھ علاقے کے کچھ علاقوں میں بھی آلودگی کی سطح سنگین رہی۔ وہیں علی پور میں اے کیوآئی 242، ڈی ٹی یو میں 271 اور دوارکا سیکٹر 8 میں 234 درج کیا گیا جو اورینج زمرے میں ہے۔ اسی طرح آیا نگر میں 158 اور سی آرآرآئی متھرا روڈ پر 189 اے کیو آئی درج کیا۔ جو یلو زمرے میں ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہوا کی رفتار ہونے سے آلودگی پیدا کرنے والے عنصر فضا میں جمع ہو گئے ہیں۔


نوئیڈا میں سیکٹر 125 پر اے کیو آئی 286، سیکٹر 62 میں 223، سیکٹر 1 میں 234 اور سیکٹر 116 میں 232 ریکارڈ کیا گیا۔ یہاں کے زیادہ تر علاقے اورنج زون میں ہیں لیکن صورتحال تشویشناک ہے۔ غازی آباد میں آلودگی کی سطح اور بھی خراب ہے۔ اندرا پورم میں 324، وسندھرا 301 اور سنجے نگر میں 251 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ اندرا پورم اور وسندھرا ریڈ زون میں برقرار ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جب کہ 18 فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 اور کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ 18 فروری کو صبح کے وقت ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک اور 30 ​​سے ​​40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ دوپہر کے وقت ہلکی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔


اس کے علاوہ19  فروری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس، 20 فروری کو 28/13 ڈگری اور 21 فروری کو 13/28 ڈگری رہنے کا اندازہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری تک موسم صاف اور کہرا چھائے رہنے کی توقع ہے۔ وہیں 18 فروری کو ہونے والی بارش اور تیز ہواؤں سے فضا میں جمع آلودگی کی سطح کم ہو گی جس سے اے کیو آئی میں بہتری آ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔