سماج

کینیڈا: پاکستانی سرحد سے ملحق بھارتی علاقوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

کینیڈا حکومت کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری پاکستانی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاستوں سمیت بعض دیگر علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔ قبل بھارت نے بھی ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔

کینیڈا: پاکستانی سرحد سے ملحق بھارتی علاقوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ
کینیڈا: پاکستانی سرحد سے ملحق بھارتی علاقوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ 

کینیڈا حکومت کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری پاکستانی سرحد سے ملحقہ بھارتی ریاستوں سمیت بعض دیگر علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔ اس سے قبل بھارت نے کینیڈا میں رہنے والے بھارتی نژاد افراد کے لیے بھی ایک ایڈوائزری جاری کی تھی۔

Published: undefined

بھارت کے بعد کینیڈا نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ملکی سطح پر دہشت گرادنہ حملوں کے خدشات ہیں، اس لیے شہریوں کو بھارت کے سفر سے گریز کرنا چاہیے۔ اس میں بھارت کے زیر انتظام خطہ کشمیر کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

چند روز قبل ہی نئی دہلی نے بھی کینیڈا میں رہنے والے اپنے شہریوں اور طلبہ کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں کینیڈا میں بڑھتے ہوئے جرائم اور بھارت مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

کینیڈا کی ایڈوائزری میں کیا ہے؟

کینیڈا نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارتی ریاست پنجاب، گجرات اور راجستھان سمیت پاکستانی سرحد سے متصل ریاستوں کا دورہ کرتے وقت انتہائی احتیاط سے کام لیں، اور جب تک بہت ضروری نہ ہو وہ سفر سے گریز کریں۔

Published: undefined

اس میں کہا گیا ہے، ''غیر مناسب سکیورٹی صورتحال، بارودی سرنگوں کی موجودگی اور دھماکہ خیز ہتھیاروں کے ہونے کے سبب بھارتی ریاست گجرات، پنجاب اور راجستھان میں، پاکستانی سرحد سے متصل 10 کلومیٹر کے اندر کے علاقوں میں، خاص طور پر سفر کرنے سے گریز کریں۔''

Published: undefined

تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری میں کینیڈا کے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ، ''شورش اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے، شمالی مشرقی ریاست آسام، منی پور، جموں و کشمیر اور خطہ لداخ کا سفر کرنے سے گریز کریں۔''

Published: undefined

کینیڈا کی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ سفری ایڈوائزری کو آخری بار 27 ستمبر کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ، ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کے خطرے'' کے پیش نظر بھارت میں دوران سفر زیادہ احتیاط سے کام لیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز