سائنس

متحدہ عرب امارات: مریخ پر مشن روانہ کرنے والا پہلا عرب ملک

شیخ المکتوم نے کہا کہ امارات کے لئے یہ فخر کا لمحہ ہے، مشن نے روشن اور بہتر مستقبل کی امید جگائی ہے۔ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے اماراتی مریخ مشن کا کاونٹ ڈاؤن برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ٹوکیو/ دبئی: متحدہ عرب امارات (یواے ای) مریخ پرغیرانسانی مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔ یواے ای کا مریخ کے لئے تاریخی مشن ’الامل‘ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ کردیا گیا ہے۔ امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا کہ امارات کے لئے یہ فخر کا لمحہ ہے، مشن نے روشن اور بہتر مستقبل کی امید جگائی ہے۔ جاپان کے خلائی مرکز سے روانہ ہونے والے اماراتی مریخ مشن کا کاونٹ ڈاؤن برج خلیفہ پر دکھایا گیا۔

Published: undefined

سرخ سیارے کی جانب بھیجے جانے والے اس مشن کا نام ’الامل‘ یعنی امید رکھا گیا ہے۔ 1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے۔ متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچے گا لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی687 روز تک گردش کرے گا۔ مدار میں اس کی اوسط رفتار 1 لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر پورا کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined