تسویر بشکریہ آئی اے این ایس
سال کا آخری مکمل چاند گرہن اب ختم ہو گیا ہے اور چاند مکمل طور پر سورج کے سائے سے باہر آ گیا ہے۔ آج بھارت میں مکمل چاند گرہن ہے۔ اس سے قبل، ہندوستان میں بڑے پیمانے پر نظر آنے والا مکمل چاند گرہن سال 2018 میں ہوا تھا۔ اب مکمل چاند گرہن دیکھنے کا اگلا موقع 31 دسمبر 2028 کو آئے گا۔ ہندوستانی وقت کے مطابق چاند گرہن رات 09:58 سے رات 1:26 بجے تک جاری رہا۔
Published: undefined
چاند گرہن کے دوران ملک کے کئی حصوں میں 'بلڈ مون' نظر آتا ہے۔ جب چاند گرہن کے دوران چاند سرخ نظر آتا ہے تو اس کو 'بلڈ مون' کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق جب زمین کا سایہ سورج کی روشنی کو روکتا ہے تو فضا میں موجود دھول، گیس اور دیگر ذرات کی وجہ سے صرف سرخ شعاعیں چاند تک پہنچتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چاند سرخ دکھائی دیتا ہے۔
Published: undefined
کیرالہ کے ترواننت پورم شہر میں بھی چاند سرخ ہو گیا ۔ یہاں آسمان پر 'بلڈ مون' صاف دکھائی دے رہا تھا۔ ’بلڈ مون‘دارالحکومت دہلی کے دوارکا علاقے میں بھی نظر آیا۔ دہلی-این سی آر کے کئی دیگر علاقوں میں چاند سرخ ہو گیا ۔ مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں بھی چاند گرہن کا نظارہ آسمان پر نظرآیا یعنی ملک کے کئی حصوں میں بلڈ مون دیکھا گیا۔
Published: undefined
سائنسدانوں کے مطابق چاند گرہن کو ننگی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے حفاظتی شیشے یا فلٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اس دوران کسی بھی روشن چیز یا روشنی کو دیکھنے سے گریز کریں۔ دراصل، سورج گرہن کے دوران، آنکھوں کے نازک ٹشوز کو سورج کی شعاعوں کی وجہ سے خطرہ ہوتا ہے۔ لیکن چاند گرہن میں ایسا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔
Published: undefined
نجومیوں کا کہنا ہے کہ یہ چاند گرہن ہندوستان کے لیے ناخوشگوار اشارے دے رہا ہے۔ اتراکھنڈ، اتر پردیش اور پنجاب میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں خاص مسائل ہوسکتے ہیں۔ قدرتی آفات اور سیاسی ہلچل کے امکانات ہوں گے۔ بڑے سیاستدانوں کے مستقبل اور صحت کے لیے یہ مشکل وقت ہو سکتا ہے۔ ہند پاک سرحد پر کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined