رمضان اسپیشل

بہار حکومت نے رمضان کے حوالہ سے مسلم ملازمین کو دی رعایت، وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور جانے کی اجازت

حکومت بہار نے مسلمان ملازمین کو رعایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران دفتر وقت سے ایک گھنٹہ پہلے آ سکتے ہیں اور اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے واپس جا سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>رمضان المبارک / سوشل میڈیا</p></div>

رمضان المبارک / سوشل میڈیا

 

پٹنہ: حکومت بہار نے مسلمان ملازمین کو رعایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران دفتر وقت سے ایک گھنٹہ پہلے آ سکتے ہیں اور اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے واپس جا سکتے ہیں۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کو ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلم ملازمین اور عہدیداروں کی سہولت کے پیش نظر رمضان کے دوران مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر آنے اور مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے دفتر سے نکلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

Published: 18 Mar 2023, 2:46 PM IST

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ حکم مستقل طور پر ہر سال کے لئے نافذ العمل رہے گا۔ بہار کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ حکم تمام محکموں، ان کے سربراہوں، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، کمشنروں اور ضلعی افسران کو بھیج دیا گیا ہے۔ اس حکم کا اطلاق کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین پر بھی ہوگا۔

Published: 18 Mar 2023, 2:46 PM IST

حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاں بائیو میٹرک حاضری کا نظام نافذ ہے، اس حکم کے مطابق ان کی حاضری کو نشان زد کیا جائے گا یعنی مسلم ملازمین ایک گھنٹہ پہلے حاضری مارک کر سکیں گے۔ وہیں، بی جے پی نے حکومت کے اس حکم کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان نکھل آنند نے کہا کہ حکومت مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

Published: 18 Mar 2023, 2:46 PM IST

انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے دیگر مذاہب کے تہواروں میں بھی اسی طرح کی ریلیف دینے کا منصوبہ بنایا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سیمانچل علاقوں کے اردو اسکولوں سمیت کئی اسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ وار چھٹی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ووٹ بینک کو پیغام دینے کی اوچھی سیاست ہے، اسے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Published: 18 Mar 2023, 2:46 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Mar 2023, 2:46 PM IST