پریس ریلیز

حج 2026 کے لیے درخواست فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع، اب 7 اگست تک بھرے جا سکیں گے آن لائن فارم

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں حج فارم بھرنے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کا کہنا ہے کہ عازمین حج موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد سے جلد اپنے فارم جمع کرائیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر، پریس ریلیز</p></div>

فائل تصویر، پریس ریلیز

 

نئی دہلی: حج بیت اللہ 2026 کے لیے آن لائن درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں 7 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے اس تعلق سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عازمین کرام کی جانب سے موصول متواتر درخواستو ں کی بنیاد پر تمام ریاستی حج کمیٹیوں کی تجاویز کے مطابق حج درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں یہ توسیع ایک خوش آئند فیصلہ ہے۔ اب ایسے تمام حج درخواست دہندگان جو کسی بھی وجہ سے ابھی تک درخواست  نہیں جمع کرا سکے ہیں، اس سنہری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلد سے جلد اپنے فارم جمع کرا دیں اور اس کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر، حج منزل میں عازمین حج کے لیے درخواست فارم بھرنے کی سہولیات بدستور جاری رہیں گی۔

Published: undefined

حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او کی جانب سے ریاستی حج کمیٹیوں کے ایگزیکٹیو آفیسران کے نام جاری گشتی مراسلہ کے ذریعے حج فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی منظوری کی اطلاع موصول ہونے کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے یہ اطلاع مختلف ذرائع سے عازمین تک پہونچا دی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ اس کے بعد حج فارم بھرنے کی مدت میں آئندہ کوئی توسیع ممکن نہیں ہوگی اور 7 اگست کی آخری تاریخ کے بعد جلد ہی عازمین کے انتخاب کے لیے آن لائن قرعہ اندازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا اور قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے عازمین کو 20 اگست 2025 تک 1,52,300 روپیے کی پیشگی رقم فوری طور پر جمع کرانی ہوگی۔

Published: undefined

اشفاق احمد عارفی کی جانب سے جاری دفتری تفصیلات کے مطابق دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں اب تک 3892 حج درخواست فارم جمع ہو چکے ہیں۔ ان درخواستوں میں مختصر مدتی حج کے لیے 556 جبکہ مخصوص زمرہ 65 سال اور اس سے زائد عمر کے 256، بغیر محرم خواتین عازمین کے مخصوص زمرہ میں 17 اور عمومی زمرہ میں موصول درخواستوں کی تعداد 3619 ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined