پریس ریلیز

’سہیل انجم اپنے عہد کے ممتاز قلم کار، جن کی خدمات ناقابل فراموش‘

’اردو بک ریویو‘ کے دفتر میں مشہور و معروف صحافی سہیل انجم کی خاکوں پر مبنی کتاب ’نقش برسنگ‘ کا اجرا عمل میں آیا۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز 

نئی دہلی: اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام آج یہاں ’اردو بک ریویو‘ کے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینئر صحافی سہیل انجم کی خاکوں کی کتاب ’نقش برسنگ‘ کا اجرا عمل میں آیا۔ تقریب کی صدارت پروفیسر مشتاق احمد (قومی صدر، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے کی۔

Published: undefined

پروفیسر مشتاق نے اپنے خطاب میں کہا کہ سہیل انجم کی یہ کتاب خاکہ نویسی کے سلسلے میں ایک گراں قدر اضافہ ہے اور یہ بڑی اچھی بات ہے کہ انہوں نے مرحومین کے علاوہ موجودین کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔ مہمان خصوصی جناب محمد عاصم راجہ (ایڈیٹر، ماہنامہ فکر صحت اور سابق ممبر، اترپردیش اقلیتی کمیشن) نے کتاب کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ زبان و ادب اور سماج کی خدمات انجام دینے والوں کی قربانیوں کو یاد کیا جانا چاہیے اور ان کی خدمات کو دنیا کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔ اس سلسلے میں مذکورہ کتاب ’نقش برسنگ‘ قابل ستائش ہے کہ اس میں دونوں باتوں کا لحاظ رکھا گیا ہے اور مرحومین کے ساتھ ساتھ مقتدر باحیات افراد کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہیل انجم اپنے عہد کے ممتاز قلم کار ہیں اور ان کی ناقابل فراموش خدمات کا ہم اعتراف کرتے ہیں۔

Published: undefined

اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے قومی صدر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے اس موقع پر کہا کہ سہیل انجم صاحب نے ’نقش برسنگ‘ میں جن چنندہ ہستیوں کو شامل کیا ہے اس میں مجھ جیسے شخص کو بھی شامل کیا، اس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں۔ کتاب میں بہت ہی معروضی انداز میں اظہار خیال کیا گیا ہے۔ اس میں نہ تو کسی شخص کی خدمات کے سلسلے میں مبالغہ آرائی ہے اور نہ ہی خدمات کے اعتراف میں بخل سے کام لیا گیا ہے۔ مقررین نے مصنف کے لیے صحت و تندرستی کے ساتھ درازیٔ عمر کے لیے دعا کی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کا قلمی سفر اسی طرح کامیابی کے ساتھ جاری رہے۔

Published: undefined

اس تقریب کے اہم شرکاء میں ڈاکٹر مفتی جاوید انور دہلوی، ندیم عارف، محمد سہیل رحمانی، مستقیم خان بلرامپوری، حکیم نوشاد صدیقی، حکیم مرتضیٰ دہلوی اور محمد عمران قنوجی وغیرہ شامل ہیں۔ آخر میں حکیم عطاءالرحمن اجملی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined