اتر پردیش میں کانگریس کی ’پرتگیہ یاترا‘ کا آغاز، پرینکا گاندھی نے کیے کئی اعلانات

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے بارہ بنکی میں کانگریس کی ’پرتگیہ یاترا‘ کی شروعات کر دی، اس دوران انھوں نے یو پی کے عوام کے لیے کئی طرح کے اعلانات بھی کیے۔

user

قومی آوازبیورو

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یو پی کے بارہ بنکی میں آج کانگریس کی ’پرتگیہ یاترا‘ کی شروعات کر دی۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے عوام کے لیے کئی طرح کے اعلانات بھی کیے۔ انھوں نے ساتھ ہی بتایا کہ دس دنوں کے اندر یو پی کے اندر کانگریس لیڈران چار یاترائیں نکالیں گے، جن میں سے تین کی شروعات آج ہے۔ پرینکا گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران کانگریس کی کچھ اہم ’پرتگیاؤں‘ (عزائم) کے بارے میں بتایا جو کہ اس طرح ہیں...

پہلا عزم: ہم 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دیں گے

دوسرا عزم: لڑکیاں اور طلبا کو اسمارٹ فون اور اسکوٹی بھی دیں گے۔

تیسرا عزم: کسانوں کا پورا قرض معاف ہوگا۔

چوتھا عزم: 2500 میں گیہوں-دھان، 400 پائے گا گنّا کسان۔

پانچواں عزم: بجلی بل سب کا ہاف، کورونا بحران کا بقایہ صاف۔

چھٹا عزم: دور کریں گے کورونا کی معاشی مار۔

ساتواں عزم: 20 لاکھ کو سرکاری روزگار۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے پارٹی کے عزائم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین جب تک آگے نہیں بڑھیں گی، اس وقت تک سیاست میں پوری طرح سے خواتین کی شراکت داری نہیں ہوگی۔ تب تک جن مسائل سے میری بہنیں ہر روز لڑتی ہیں، جن جدوجہد کا سامنا کرتی ہیں، وہ مسائل ہم کبھی دور نہیں کر پائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */