آج اتوار کو بھی کھلے ہیں بینک، 28 تا 30 ستمبر مسلسل 3 دنوں تک بینکوں کی ہڑتال

آر بی آئی نے 27 ستمبر کو بینک برانچز، دفاتر، اے ٹی ایم سے متعلق برانچز اور کرنسی چیسٹ کھولنے کی منظوری دی تھی۔ اس انتظام کا مقصد صارفین کو ہڑتال سے قبل ضروری بینکنگ کاموں کے لیے ایک اضافی دن دینا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ریزرو بینک آف انڈیا</p></div>
i

بینکوں کی 3 روزہ ہڑتال سے قبل آر بی آئی کے نوٹیفکیشن کے بعد پبلک سیکٹر کے بینک اور ریجنل رورل بینک (آر آر بی) اتوار یعنی 27 ستمبر کو کھلے رہیں گے۔ آر بی آئی نے 27 ستمبر کو بینک برانچز، دفاتر، اے ٹی ایم سے متعلق برانچز اور کرنسی چیسٹ کھولنے کی منظوری دی تھی۔ اس انتظام کا مقصد صارفین کو ہڑتال سے پہلے ضروری بینکنگ کام مکمل کرنے کے لیے ایک اضافی دن دینا ہے۔ آر بی آئی کی ہدایات کے مطابق پبلک سیکٹر کے بینک اور ریجنل رورل بینک اتوار کو کھلے رہیں گے۔ چونکہ پرائیویٹ بینک ہڑتال میں شامل نہیں ہو رہے ہیں، اس لیے آج ان کے بند رہنے کا امکان ہے۔

حالانکہ پرائیویٹ بینک کے صارفین کو آج کی تعطیل کی صورتحال جاننے کے لیے بینک برانچ سے رابطہ کرنا چاہیے یا اس کی جانب سے جاری اپ ڈیٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک ایس بی آئی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس اتوار آپ کا کوئی بینکنگ کام ہے؟ ہم آپ کے لیے کھلے ہیں! آپ کی سہولت کے لیے ضروری بینکنگ خدمات فراہم کرنے کے لیے اتوار، 27 ستمبر 2026 کو ایس بی آئی کی تمام برانچز کھلی رہیں گی۔ اپنی نزدیکی ایس بی آئی برانچ جائیں اور اپنی بینکنگ ضروریات پوری کریں۔ ہم ہمیشہ تیار ہیں۔


یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے، کیونکہ مجوزہ بینک ہڑتال 28 ستمبر سے 30 ستمبر تک مسلسل3 دن چلے گی۔ ہفتے کے روز تعطیل تھی اور اگر اتوار کو بھی چھٹی ہوتی تو بینک 5 دنوں تک بند رہتے۔ 27 ستمبر کو برانچز کھلی رکھنے سے صارفین کو ایسے لین دین مکمل کرنے کا موقع ملا ہے، جن کے لیے برانچ جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔27  ستمبر کو کام کا دن بنانے کے فیصلے کو تمام بینک ملازمین کی تنظیموں نے پسند نہیں کیا ہے۔ 23 ستمبر کے ایک بیان میں آل انڈیا بینک آفیسرز ایسوسی ایشن (اے آئی بی او اے) نے اپنے اراکین کو مشورہ دیا کہ وہ اتوار، 27 ستمبر کو کام پر نہ جائیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انڈسٹریل ڈسپیوٹس ایکٹ کے تحت یہ تعطیل کا دن ہے۔ اے آئی بی او اے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کے اراکین 28 ستمبر سے 30 ستمبر تک مجوزہ ’اسٹے آؤٹ‘ ہڑتال میں شامل ہوں گے۔