جگتیال21اگسٹ( پریس ریلیز) ۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی ملک گیر عوامی مہم ،ہجومی قاتلوں کے خلاف "ہم اٹھ کھڑے ہوں" کا انعقاد پاپولر فرنٹ آف انڈیا جگتیال یونٹ کی جانب سے ٹاور سرکل پر انسانی زنجیر بنائ کر کیا گیا۔ جس میں مختلف تنظیموں کے ذمہ داران جن میں نائب صدر نشین بلدیہ جگتیال محمد سراج الدین منصور،آر کے پی صدر راج کمار،کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا جگتیال صدر وینا سریش،بی ایس پی قائد اوما مہیش،پاپولر فرنٹ آف انڈیا جگتیال صدر محمد شفیع الدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی خازن جناب شیخ ساجد نے خطاب کر تے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں امن و یکجہتی کا پیغام دینے اور منافرت پر مبنی مہم کے خلاف آواز اٹھا نے اور اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن و بھائی چارگی بنی رہے، گئو رکشا کی آڑ میں ملک کے مختلف حصوں میں بھیڑ کے ذریعہ قانون کو ہاتھ میں لیکر بے گناہوں کو نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ان غنڈوں کو نہ ہی قانون کی کوئی پرواہ ہے اور نہ ہی وہ آئین ہند کی قدر کرتے ہیں۔لہذا ملک کے تمام امن پسند لوگوں کایہ فرض ہیکہ ان فسطائی طاقتوں کے خلاف صف آرائ ہوںاورملک کو بچانے کے لیے آگے آئیں۔پاپولرفرنٹ آف انڈیا نے پچیس روزہ ملک گیرمہم کے ذریعہ ملک میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لئے تمام سیکولر ذہن کے حامل افراد کو لیکر کام کر رہی ہے اور اسی مہم کے حصہ کے طور پر ضلع جگتیال میں انسانی زنجیر بناکر ہندومسلم اتحاد کا پیغام دیا گیا۔اس موقع پر دیگر تنظیموں کے ذمہ داران نے بھی اپنا اظہار خیال کیا۔ اس انسانی زنجیر میں تمام عمر کے ہندو اور مسلمانوں کی کثیر تعداد کی موجودگی اس بات کا ثبوت تھی کے ملک کی عوام فرقہ پرست فسطائی عناصر کے خلاف ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined